ٹنڈو الہ یار، ایم کیو ایم کے زونل انچارج نوید قائم خانی نے پریس کلب کے جنرل سیکرٹری غلام رسول نہڑیو کی سول ہسپتال جا کر عیادت کی
منگل 26 اگست 2014 17:48
ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اگست۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈوالہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی ، جوائنٹ زونل انچارجز عبدالرحمان ایڈوکیٹ اور بابو احمد راجپوت نے مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہونے والے پریس کلب کے جنرل سیکریٹری غلام رسول نہڑیو کی سول اسپتال جا کر عیادت کی اور انکے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا ۔ اس موقع پر پریس کلب کے صدر بشارت علی قائم خانی اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔
زونل انچارج نوید قائم خانی واراکین زونل کمیٹی نے غلام رسول نہڑیو کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی ۔ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غلام رسول نہڑیو نے صحافتی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے ہمیشہ اپنے قلم کے ذریعے عوامی مسائل کو اجاگر کیا ہے ۔(جاری ہے)
غلام رسول نہڑیو پر قاتلانہ حملہ قانون کی علمداری پر ایک سوالیہ نشان کی مانند ہے ۔
انہوں نے کہا کہ شہر میں جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں ہر پر امن شہری کے لئے باعث تشویش بن چکی ہیں۔ مگر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پولیس کے اعلیٰ افسران کی ترجیحات میں امن و امان کا قیام ایک ثانوی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غلام رسول نہڑیو پر حملے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری ضلع کے پولیس افسران کے لئے ایک ٹیسٹ کیس کی حیثیت رکھتی ہے۔ بصورت دیگر شہر کی عوام یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں گے کہ انہیں جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ اور شہر کا امن بحال کرنے کے لئے عوام کو اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات کرنا ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹنڈوالہٰیار میں استاد دولہا بارات چھوڑ کراسکول پہنچ گیا
سندھ کا استاد بارات چھوڑ کر امتحان لینے اسکول پہنچ گیا، ویڈیو وائرل
سندھ: استاد بارات لے جانے سے قبل بچوں کا امتحان لینے اسکول پہنچ گیا
ٹنڈوالہ یار پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی، 130 لیٹر شراب برآمد
گوٹھ غلام حسین لوند کے رہائشی با اثر افراد کی زیادتیوں کیخلاف پریس کلب پہنچ گئے
جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا ،یس ایس پی ٹنڈوالہ یار
سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی گندم کی کٹائی کا سلسلہ جاری
ٹنڈوالہ یار،مچھر مار اسپرے نا ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ
میرے بیٹے کو فوری بازیاب کرایا جائے ، منصور کالونی کے رہائشی کی فریاد
بے گناہ لوگوں پر پولیس ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ، دلدار سولنگی
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مہنگائی بھی عروج پر، فروٹ کی نرخ آسمان پر پہنچ گئے
رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بھی بوتل سے باہر آگیا
ٹنڈو الہ یار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی