ٹنڈو الہ یار، لندن پلان قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے قوم کبھی معاف نہیں کریگی،سکندر شاہ

منگل 2 ستمبر 2014 16:52

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 ستمبر۔2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ لندن پلان قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے سازشی عناصر کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی قادری کے ذریعے امریکا ،برطانیہ اور کینیڈا سمیت مختلف ممالک پاکستان میں اپنا کھیل کھیل رہے ہیں پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں نے حکومتی رٹ کو چیلنج کیا ہے حکومت رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف حکومت کی خاموشی معنی ٰخیز ہے ہاشمی کی بغاوت سے قوم میں نئی روح آگئی ہے جن خدشات کا سر گوشیوں کے ذریعے اظہار کیا جارہا تھا باغی نے ان سازشوں کو بے نقاب کر دیا ہے پہلے کہا تھا قادری کو ایران کی طرز پر خامنہ ای بننے کے خواب دکھائے گئے ہیں اعلان کر چکے ہیں کہ پاکستان میں ایرانی انقلاب کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے قادری اپنا دھرنا ختم کر یں ورنہ سازشوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکلیں گے پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں نے پوری دنیا میں پاکستان کا نام خراب کیا ہے ان پر آرٹیکل 6کے تحت کاروائی کی جائے انہوں نے مزید کہا کہ 6ستمبر کا پاکستان کا یوم دفاع اور تحریک ناموس صحابہ  کا یوم تاسیس زندہ قوموں کی طرح ہی منائیں گے بھارت کے جارحانہ عزائم کا1965ء میں قوم نے مل جل کر مقابلہ کیا آج پھر 1965 ء کے جذبہ کی ضرورت ہے قوم متحدہ ہو جائے دشمن آج بھی پاکستان کو توڑنے کی سازش کر رہا ہے ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں لاشیں اٹھاکر بھی ہمیشہ امن کا درس دیا ہے بھارتی ایجنٹ ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں صحابہ کرام کی عزت و ناموس کے تحفظ اور پاکستان کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع پر مولانا عمران فتح ،مولانا اصغر تھیبو ،حاجی ذیشان قائم خانی ،کلیم اللہ خان ، حاجی کریم بخش بلوچ ،مولانا عمیر انور ،و دیگر بھی موجودتھے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں