ٹنڈو الہ یار، ملک میں تباہی مچی ہے دھرنے والے جشن منارہے ہیں یہ زخموں پر نمک پاشی ہے، سکندر شاہ

جمعرات 11 ستمبر 2014 16:33

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر۔2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو احتجاجی دھرنے قوم کے لئے عذاب بن گئے سیلاب زدگان ،آئی ڈی پیز اور دہشت گردی سے متاثرہ لوگ بے بسی کے ساتھ حکومت کی طرف دیکھ رہے ہیں لیکن میڈیا اور حکومت احتجاجی دھرنوں کی سیکورٹی میں ہی لگی ہے دھرنوں سے ہونے والا نقصان عمران اور قادری سے وصول کیا جائے ملک میں تباہی مچی ہے دھرنے والے جشن منارہے ہیں یہ متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی ہے میڈیا ایسے دلخراش مناظر دکھانے سے باز رہے مولانا اصغرتھیبو نے کہا کہ سندھ کے عوام کسی بھی صورت سندھ کی تقسیم نہیں چاہتے سندھ کی تقسیم کی بات ہوئی تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے ملک میں بہت سارے مسائل موجود ہیں قوم تقسیم در تقسیم ہو چکی ہے قوم کو اتحاد کی ضرورت ہے سیاسی شعبدہ بازی کے بجائے عوام کو متحد کرنے کی کوشش کی جائے کوئی قانون سے بالاتر نہیں قانون کو ہاتھ میں نہ لیا جائے کراچی میں اچانک ٹارگٹ کلنگ تیز ہو گئی ہے ہو گئی ہے اہلسنت علماء ورہنماؤں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے جب تک کراچی کو اسلحے سے پاک نہیں کیا جائے گا مستقل امن کا قیام شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گا کراچی میں قبائل کی طرز پر اسلحہ لایا گیا اسلحے سے پاک کراچی پاکستان کے مفاد میں ہے اہلسنت والجماعت دہشت گردی میں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے وزیر اعظم ہم سے بھی پوچھیں ہم بتاتے ہیں کہ ہمارے علماء و کارکنان کے قاتل کون ہیں سابق چیف جسٹس کراچی بد امنی کیس میں سمت متعین کر چکے چیف جسٹس کے احکامات کو مشعل راہ بنایا جائے مولانا عمران فتح نے اپنے خطاب میں کہا کہ اہلسنت والجماعت نے سندھ میں تمام مذہبی جماعتوں سے زائد ووٹ حاصل کئے لیکن اس کے با وجود دیگر مذہبی جماعتوں کے مقابلے میں اہلسنت والجماعت کو کم اہمیت دی جا رہی ہے جس سے کارکنوں میں احساس محرومی پیدا ہو رہا ہے سب سے بڑی مذہبی جماعت کو نظر انداز کرنے کی پالیسی ترک کی جائے پہلے ہی الیکشن میں اہلسنت والجماعت نے متاثر کن ووٹ حاصل کئے ہیں اہلسنت والجماعت کے لئے آئینی اور قانونی راستے بند نہ کئے جائیں اس موقع پر و ، محمد اسحاق منگریو ،حاجی کریم بخش بلوچ ،کلیم اللہ خان ، حاجی ذیشان قائم خانی ،سید ابراہیم شاہ ، مفتی کریم اللہ انقلابی اور عبداللہ راجپوت ،حافظ رضوان عباسی ودیگررہنما بھی موجو دتھے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں