ملک میں فرقہ واریت کے اصل ذمہ دار اور ملک دشمنوں کو بے نقاب کریں گے، سکندر شاہ

بدھ 24 ستمبر 2014 16:19

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے مرکز اہلسنت میں شہداء کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ملک میں جاری شیعہ سنی کشیدگی کے خاتمے کیلئے اس سال سارے شیعہ یکم محرم الحرام پر مدح عمر  کے جلوس نکالیں جبکہ سارے سنی 10محرم کو مدح حسین کے جلوس نکالیں اس سے کشیدگی کے خاتمے میں مدد مل سکتی ہے جو ایسا نہ کرے سمجھ لیں وہی ملک میں فرقہ واریت کا اصل ذمہ دار ہے ملک دشمنوں کو بے نقاب کریں گے سانحہ تعلیم القرآن کے بعد سے راولپنڈی ،اسلام آباد میں دہشت گردوں کے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں اہلسنت علماء و کارکنان کو تسلسل کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے گزشتہ سال 10محرم سانحہ راجا بازار سے لے کر اب تک پنڈی میں جتنی بھی ٹارگٹ کلنگ کی کاروائی ہوئی ہیں ان سب میں ایک ہی گروہ ملوث ہے نشاندہی کے باوجود قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے عوام اہلسنت کے جذبات مشتعل ہورہے ہیں حکومت قاتل گروہ پر ہاتھ ڈالے اگر احتجاجی دھرنے جاری رہے تو اس سال محرم الحرام میں خمینی انقلاب کی کوشش کی جاسکتی ہے عوام اہلسنت کو بیدار رہنا ہوگا سستی اور غفلت کی تو ایرانی طرز کا انقلاب ہم پر مسلط ہو جائے گا بیداری اہلسنت مہم جاری رہے گی پشاور میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہیں دہشت گردی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے ٹیکنو کریٹ کی حکومت کے فارمولے سے اتفاق نہیں سازشی عناصر باز آجائیں بجلی کے اضافی بل بھیجنے والے حکومت کے ساتھ سنجیدہ نہیں ہیں اضافی بل فوری طور پر واپس لئے جائیں پرویز مشرف کی حمایت میں کئی جماعتیں متحد ہو چکی ہیں بظاہر نام حکومت کی مخالفت کا لیا جارہا ہے لیکن حقیقت میں یہ لوگ مشرف کے حمایتی ہیں مشرف پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کاذمہ دار ہے شفاف انکوائری ہو تو اسلام آباد دھرنوں کا اصل ماسٹر مائینڈ بھی پرویز مشرف ہے اس لئے مشرف کو کسی قسم کی رعائیت نہ دی جائے پوری قوم یکسوئی کے ساتھ دھرنوں کی مخالف ہے پاکستان مخالف قوتیں دھرنے سے مایوس ہوچکی ہیں اب نئی سازشوں بالخصوص دہشت گردی کا بازار مزید گرم ہوسکتا ہے حکومت کو مزید چوکنا رہنا ہوگا اس موقع پر حاجی کریم بخش بلوچ ، کلیم اللہ قائم خانی ، مولانا عمران فتح ، حاجی ذیشان قائم خانی، مولانا اصغر تھیبو ، سید ابراہیم شاہ، مفتی کریم اللہ انقلابی اور تاج محمد بروہی بھی موجود تھے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں