پرویز مشرف دھرنوں اور موجودہ بحران کے مرکزی کردار ہیں،سکندر شاہ

جمعرات 2 اکتوبر 2014 17:02

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی جانب سے دھرنوں کی حمایت بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے کہ مترادف ہے پرویز مشرف دھرنوں اور موجودہ بحران کے مرکزی کردار ہیں سارا تماشامشرف کو غداری کیس سے بچانے کے لئے رچایا گیا مشرف اپنے دور حکومت میں سیاہ اور سفید کے مالک تھے لیکن وہ کوئی کرشمہ دکھا سکے نہ کسی کا احتساب کر سکے ایسا شخص پھر سے اقتدار میں آنے کے خواب دیکھ رہا ہے تو یہ قوم کی بد قسمتی ہے قادری اینڈ کمپنی فرقہ واریت پھیلانے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے یونس الگوہر جیسے لوگ پاکستانی عوام کے نظریات پر حملے کا پلان لئے گھوم رہے ہیں یہ پرانے شکاری اپنے نئے جال میں کسی کو نہیں پھنسا سکیں گے دینی مدارس کے خلاف ترقی کے نام پر منفی پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے دینی مدارس کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائیں گے نواز حکومت کے حامی نہیں پر زبردستی اور سازش کے زریعے حکومت گرانے کے مخالف ہیں کراچی میں لاپتہ افراد کے لئے دیا جانے والا احتجاجی دھرناحکومتی یقین دہانی پر ختم کیا ہے اہلسنت والجماعت کے کارکنان جماعت کے کارکن بعد میں پاکستان کے شہری پہلے ہیں ان کی بازیابی حکومت کی ہم سے بڑی زمہ داری ہیں حکومت ذمہ داری پوری نہیں کر رہی جس کی وجہ سے ہمیں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرنا پڑ رہا ہے ریاست شہریوں کے ساتھ ماں کا سلوک کرے تو سب ناراض نوجوان قومی دھارے میں آسکتے ہیں لیکن موجودہ رویہ پڑھے لکھے محب وطن نوجوانوں کو بھی تنہائی کی طرف دھکیل رہا ہے اس روئیے کو درست کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے دھرنے والے عیدا لاضحی سے قبل دھرنے ختم کر دیں اور مجبور و بے کس عوام کو واپس جانے دیں پاکستان کے دفاع کے لئے جان قربان کر دیں گے اس موقع پرمولانا عبدالرزاق بلوچ ،علامہ علی محمد کمبوہ ،رضوان عباسی ،حاجی کریم بخش بلوچ ، کلیم اللہ قائم خانی ، مولانا عمران فتح ، حاجی ذیشان قائم خانی، مولانا اصغر تھیبو ، سید ابراہیم شاہ، مفتی کریم اللہ انقلابی اور تاج محمد بروہی بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں