متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی کا کارکنان سے اظہار تعزیت

بدھ 15 اکتوبر 2014 16:10

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 اکتوبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی نے یونٹ 1-Aکے کارکن محمد حنیف کی والدہ اوریونٹ 3-Dکے یونٹ کمیٹی ممبر نور حسن کے سسرکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں زونل انچارج و اراکین زونل کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں