یکم محرم پر عام تعطیل کا اعلان کر کے پرویز خٹک نے قوم کے دل جیت لئے ہیں، اورنگزیب فاروقی

ہفتہ 25 اکتوبر 2014 16:20

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25 اکتوبر۔2014ء) اہلسنت والجماعت پاکستان کے نو منتخب مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے ٹنڈوالہیار میں شہداء اسلام و دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اسلام کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں بھارت کے بعد ایران کا پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کرنا حالات کی سنگینی کی طرف اشارہ ہے قوم کو بیدار ہونا پڑے گا قادری جن کے اشارے پر آئے تھے ان کے حکم پر واپس چلے گئے ہیں قادری جیسا تماشا کر کے ملک اور قوم کا وقت برباد نہیں کریں گے مولانا فضل الرحمن پر حملہ کرنے والے اسلام اور پاکستان کے محسن نہیں ہوسکتے ایسی بزدلانہ کاروائیوں کی پہلے بھی مذمت کی ہے آج بھی مذمت کرتے ہیں بلوچستان حکومت حملہ کرنے والوں کو گرفتار کر کے عبرتناک سزا دے سندھ میں نئے صوبے کا مطالبہ ٹوپی ڈرامہ ہے دونوں جماعتیں سیاسی فائدے کے لئے لسانیت کے شعلے بھڑکا رہی ہیں سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کریں گے محرم الحرام میں قیام امن کے لئے حکومت سے مکمل تعاون کریں گے ملک سے فرقہ واریت کی لعنت کا خاتمہ چاہتے ہیں صدر منتخب ہونے کے ترجیح بنیادوں پر ملک کی نامور سیاسی ومذہبی جماعتوں سے ملاقاتوں کے نئے دور کا آغاز کروں گا یکم محرم الحرام پر عام تعطیل کا اعلان کر کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے قوم کے دل جیت لئے ہیں دیگر صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو بھی خیبر پختونخوا حکومت کی تقلید کرنی چاہیئے تھی عام تعطیل کا اعلان نہ کر کے عوام اہلسنت کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا ہے یکم محرم الحرام کو ملک بھر میں مدح صحابہ جلوس نکالے جائیں گے علامہ محمد احمد لدھیانوی اور جماعت نے جو اعتماد کیا اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گامیں مولانا اعظم طارق کے عہدے پر ضرور آیا ہوں پرمولانا اعظم طارق ایک عہد ساز شخصیت تھے میں ان کامقابلہ نہیں کرسکتا وہ اپنی ذات میں جماعت تھے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالجبار حیدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ توہین صحابہ روکنے کے لئے حکومت حکمت عملی بنائے توہین صحابہ سنگین جرم ہے اس اشتعال انگیزی سے عوام کے جذبات مجروح ہوتے ہیں یہ ایمان کا مسلہ ہے سیاسی جماعتیں اپنے قائدین کی توہین برادشت نہیں کرتی لیکن ہم کو کہا جاتا ہے کہ توہین صحابہ پر خاموشی اختیار کر لو یہ سراسر ظلم ہے اسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اس موقع پر متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ ، ،مفتی کریم اللہ انقلابی ، مولانا اصغرتھیبو ، مولانا علی محمد کمبوہ ، مولانا عبدالرزاق بلوچ ، حافظ دھنی بخش لغاری ،حافظ غلام مرتضیٰ لغاری ، کلیم اللہ خان قائم خانی ، مولانا عمران فتح اور دیگر علماء کرام بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں