متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی کا کارکنان سے اظہار تعزیت

جمعرات 6 نومبر 2014 17:38

ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 6نومبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی نے یونٹ شاہ نواز راجپوت کے یونٹ کمیٹی ممبر مرسلین راجپوت کی خالہ، یونٹ اڈیو فقیر کے کارکن انصاف کاتیار کی والدہ، یونٹ 1-Aکے یونٹ کمیٹی ممبر شاہد منصوری کے والد شیر محمد اور سابق حق پرست ناظم یونین کونسل 02ٹنڈو الہ یار سید حسین شاہ کے والد سید عبدالکریم شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں زونل انچارج و اراکین زونل کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں