علامہ محمد احمد لدھیانوی سے دیگر جماعتوں کے قائدین کی ملاقات کوئی حیرت کی بات نہیں،سکندرشاہ

منگل 18 نومبر 2014 16:21

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 18نومبر 2014ء)متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندرشاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی ترجمان شیریں مزاری کی پریس کانفرنس افسوسناک ہے ن لیگ اور پی ٹی آئی آپس کی لڑائی میں اہلسنت والجماعت کو نہ گھسیٹیں قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی پاکستان کی سب سے بڑی مذہبی جماعت کے سربراہ ہیں ان سے دیگر جماعتوں کے قائدین کی ملاقات کوئی حیرت کی بات نہیں ملاقاتوں کو دہشت گردوں سے ملاقات کا کہنا زیادتی ہے اہلسنت والجماعت پر امن اور آئینی جدوجہد کر رہی ہے ہمارا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے شیریں مزاری اپنی پریس کانفرنس پر معافی مانگیں ورنہ اہلسنت والجماعت اور پی ٹی آئی میں دوریاں مزید بڑھیں گی۔

کراچی میں اہلسنت کی نسل کشی رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے گزشتہ روز قاری صفی اللہ کو بھی دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیااہلسنت شہداء کے قاتل گرفتار کئے جائیں کل 20نومبر کو انجئینرالیاس ذبیر کے یوم شہادت پر سندھ بھر میں تقریبات منعقد ہوں گی انجئین الیاس ذبیرکا خون آج بھی حکومت سندھ پر قرض ہے اہلسنت کے ساتھ شکارپور میں ظلم حکومت کو مہنگا پڑے گا بات شکار پور تک محدود نہیں رہے گی نفرت کا لاوا پھٹا تو پورا ملک متاثر ہوگا7دن گزر گئے ایس پی شکار پور جاوید جسکانی آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی سکھر کے احکامات بھی نظر انداز کررہا ہے ملالہ کے لئے آواز بلند کرنے والا میڈیا کہا ں ہے کیوں اہلسنت بہن بیٹیوں کے لئے آواز بلند نہیں کی جارہی این جی اوز اور خواتین کے حقوق کے چیمپئین کہاں چلے گئے بدنام زمانہ ایس پی شکارپور جاوید جسکانی فرعون بناہواہے اہلسنت کی بہن بیٹیاں باپردہ ہیں باپردہ خواتین کو غیرقانونی حراست میں رکھ کر عوام اہلسنت کے جذبات کو مشتعل کیا جارہا ہے ہمارے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے مثبت اثرات مرتب نہیں ہوں گے اہلسنت کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے اہلسنت کے منشر ہونے سے اقلیتی طبقہ فائدہ اٹھا رہا ہے ہمیشہ اہلسنت کے حقوق کی بات ہے آج بھی اسی کے لئے کوشاں ہیں متحد نہ ہونے کی وجہ سے اہلسنت کو نقصان ہورہا ہے اس موقع پر محمد شاہد کشمیری ، ظہیر یونس قائم خانی ، ڈاکٹر طاہرحسین ، سید ریحان شاہ ، ملک محمد قاسم ، محمد انور کمبوہ ، عبدالماجد شیدی ،کلیم اللہ خان قائم خانی ،نعمان خانزادہ ، عبداللہ راجپوت ، عبدالرحیم معاویہ اور حافظ رضوان عباسی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں