ٹنڈو الہ یار، سانحہ کار سازکے واقعے میں شہید ہونے والے نوجوان مقصود بلوچ کے والد کو کراچی سے اغوا کر لیا گیا

منگل 25 نومبر 2014 19:02

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 25نومبر 2014ء) سانحہ کار سازکے واقعے میں شہید ہونے والے نوجوان مقصود بلوچ کے والد کو کراچی سے اغوا کر لیا گیا ۔ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود 55سالہ محمد علی بلوچ کا پتہ نہیں چل سکا ۔تفصیلات کے مطابق سانحہ کار ساز کراچی کے واقعے میں ٹنڈوالہ یار کے پریم نگر سے تعلق رلھنے والا نوجون شہید مقصود بلوچ کے والد 55سالہ محمد علی بلوچ 17نومبر کو کراچی کے علاقے داؤد چورنگی اپنے فلیٹ کا کرایہ لینے کے لئے گیا تھا ۔

(جاری ہے)

کرایہ دار سے کرایہ وصول کر نے کے بعد وہ راستے میں اچانک لا پتہ ہو گیا ورثا نے خد شہ ظاہر کیا ہے کے اسے کسی نے اغواء کر لیا ہے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ پہلے ہمارا بھائی شہید ہوا اور اب ہمارے والد کو اغوا ء کر لیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے بھی ہمارے والد کو اغواء کیا ہے اللہ اور اس کے رسول کے واسطے انہیں رہا کر دو ہمارے پاس دینے کو کچھ نہیں ہے ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ و دیگر بلا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے والد کی بازیابی کے لئے فوری طور پر نوٹس لیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں