ٹنڈوالہیار:متحدہ قومی موومنٹ باؤ محمد انور کی المناک شہادت کے خلاف قلعہ چوک کے مقام پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد
بدھ 10 دسمبر 2014 23:22
ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کی جانب سے ایم کیوایم سیالکوٹ کے نائب صدر باؤ محمد انور کی المناک شہادت کے خلاف قلعہ چوک کے مقام پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر موجود زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی، یونٹ ذمہ داران نے وفاقی و صوبائی حکومت کی نااہلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اورباؤ محمد انور کی شہادت میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
زونل انچارج نوید قائم خانی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ باؤ محمد انور کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ کھلی دہشت گردی اور پنجاب حکومت کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے ۔ کارکنان کی مرحلہ وار ٹارگٹ کلنگ اور بلا جواز گرفتاریاں ایم کیوایم کے خاتمے کی سازشوں کا تسلسل ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ملک کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جس کے ہزاروں کارکنان کو حق پرستی کا علم تھامنے کی پاداش میں شہید کیا جا چکا ہے ۔
قاتلوں کے ٹولے نے باؤ محمد انور کو شہید کر کے پنجاب میں ایم کیوایم کے پھیلتے ہوئے پیغام کو روکنے کی کوشش کی ہے ۔بعد ازاں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا کارکنان سے خصوصی ٹیلیفونک خطاب زونل آفس پر سنا گیا ۔ اس موقع پر کارکنان کی ایک بڑی تعدا د موجود تھی۔متعلقہ عنوان :
ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹنڈوالہ یار میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی،7بچے وباء کی لپیٹ میں آگئے
ٹنڈوالہٰیار میں استاد دولہا بارات چھوڑ کراسکول پہنچ گیا
سندھ کا استاد بارات چھوڑ کر امتحان لینے اسکول پہنچ گیا، ویڈیو وائرل
سندھ: استاد بارات لے جانے سے قبل بچوں کا امتحان لینے اسکول پہنچ گیا
ٹنڈوالہ یار پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی، 130 لیٹر شراب برآمد
گوٹھ غلام حسین لوند کے رہائشی با اثر افراد کی زیادتیوں کیخلاف پریس کلب پہنچ گئے
جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا ،یس ایس پی ٹنڈوالہ یار
سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی گندم کی کٹائی کا سلسلہ جاری
ٹنڈوالہ یار،مچھر مار اسپرے نا ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ
میرے بیٹے کو فوری بازیاب کرایا جائے ، منصور کالونی کے رہائشی کی فریاد
بے گناہ لوگوں پر پولیس ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ، دلدار سولنگی
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مہنگائی بھی عروج پر، فروٹ کی نرخ آسمان پر پہنچ گئے
ٹنڈو الہ یار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار