نہتے طلبہ کے خون نے قوم کو بیدار کر دیا ہے اب دہشت گردی کا قلع قمع کیا جائے،سکندرشاہ

ہفتہ 20 دسمبر 2014 16:19

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء)اہلسنت والجماعت سندھ کے معاون کنوینر محمد سکندرشاہ ، مولانا اصغرتھیبو ، مولانا عمران فتح ، کلیم اللہ خان قائم خانی ، حاجی ذیشان قائم خانی ودیگر نے کہا ہے کہ لال مسجد کو جلانے کی بات اشتعال انگیزی ہے ایسی شعبدہ بازیاں قومی یکجہتی کی کوششوں کو نقصان پہنچائیں گی مساجد و مدارس کی حفاظت کے لئے اہلسنت کابچہ بچہ سر سے کفن باندھ کر نکلے گاسانحہ پشاور کی آڑ میں میڈیا پر بیٹھ کر دیوبند مکتبہ فکر کے علماء اور دینی مدارس کو نشانہ بنانا مغربی ایجنڈا ہے ایسی ہر سازش کا مقابلہ کریں گے دہشت گردوں سے کوئی ہمدردی نہیں دہشت گردی کا ہرصورت خاتمہ چاہتے ہیں سانحہ پشاور کے نہتے طلبہ کے خون نے قوم کو بیدار کر دیا ہے اب دہشت گردی کا قلع قمع کیا جائے 12مئی 2007کے مظلوم آج بھی انصاف کے منتظر ہیں سرکاری رپورٹس کے مطابق 40سے ذائد سزایافتہ مجرم چند روز کے پیرول پر رہا ہو کر گئے تھے اور آج تک واپس نہیں آئے ان دہشت گردوں اور پیرول پر رہا کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے کراچی میں ہر سال 3ہزار سے ذائد افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن رہے ہیں ان سب کے قاتلوں کو بھی کیفرکردارتک پہنچایا جائے انصاف پر مبنی معاشرہ قائم ہوگیا تو قوم سکھ کا سانس لے گی لیکن انصاف کی فراہمی میں بھی اگر ذاتی پسند اور سیاسی مصلحت آڑے آگئی تو ملک اور قوم کا نقصان ہو گا ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں