اسلحہ بردار پاکستان کا مستقبل تاریک کر نا چاہتے ہیں اسلحہ کلچرکا خاتمہ ضروری ہے ۔ سکندرشاہ

جمعرات 25 دسمبر 2014 14:57

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء) اہلسنت والجماعت سندھ کے معاون کنوینر محمد سکندرشاہ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے خلاف ہیں اسلحہ بردار پاکستان کا مستقبل تاریک کر نا چاہتے ہیں اسلحہ کلچرکا خاتمہ ضروری ہے ملک کو اسلحے سے پاک کئے بغیر امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ہے دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں دینی مدارس کے خلاف منفی پروپیگنڈہ نہ پھیلایا جائے شیعہ سنی تنازعے کا حل مزاکرات کی میز پر ہو سکتا ہے دلیل سے بات کرتے ہیں ہمارامئوقف پانی کا بلبلہ نہیں ہے توہین صحابہ پر سزائیں دی جائیں تو کئی مسائل حل ہوسکتے ہیں پاکستان سے محبت کرتے ہیں دہشت گردی کے سخت مخالف ہیں ہمارا مئوقف میڈیا پر نشر نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے ہمارا نظریاتی مخالف ہمارے خلاف میڈیا پر بیٹھ کر منفی پرپیگنڈہ مہم چلا رہا ہے منفی پرپیگنڈہ مہم سے عوام اہلسنت کی دل آزاری ہو رہی ہے دل آزاری سے گریز کیا جائے دہشت گرد جماعت کالعدم سپاہ محمد کا بانی غلام رضا نقوی اور اس کے کارندے ہزاروں اہلسنت علماء و کارکنان کے قتل میں ملوث ہیں غلام رضا نقوی دہشت گردوں کو پھر سے منظم کر رہا ہے حکومت اور قومی سلامتی کے ادارے غلام رضانقوی کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اس کی ملک بھر میں سرگرمیوں سے عوام اہلسنت میں تشویش پائی جاتی ہے ایران کو پاکستان میں کاروائی کی اجازت کی خبروں نے بھی سنسنی پھیلا دی ہے پاکستان ایک آزاد اور مختار ملک ہے ملکی خوف مختاری پر کوئی سمجھوتا قبول نہیں کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں