بجلی کمپنیوں میں پرائیوٹ سی اوز کی تقرری اور واپڈا کی نجکا ری کے خلاف دی گئی کال پرٹنڈوالہیار میں بھی حیسکو ملازمین کی جانب سے دفا تر کی تالہ بندی

بدھ 7 جنوری 2015 23:26

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) واپڈا ہا ئیڈرو الیکٹرک سینٹرل لیبر یو نین کی جانب سے بجلی کمپنیوں میں پرائیوٹ سی اوز کی تقرری اور واپڈا کی نجکا ری کے خلاف دی گئی کال پرٹنڈوالہیار میں بھی حیسکو ملازمین کی جانب سے دفا تر کی تالہ بندی اور کا م چھوڑ ہڑتال کی گئی اور احتجاجاًبا زوؤں پر سیا ہ پٹیاں با ندھ کر ٹنڈوالہیار XENآفس سے لیاقت گیٹ تک ڈویژ نل چیئرمین خدا بخش بلوچ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں حیسکو کے محنت کشوں نے شرکت کی اور ریلی میں شرکاء نے گو نواز گو ، واپڈا کی نجکا ری نا منظور و دیگر نعرے لگا ئے۔

اس مو قع پر مذکو رہ رہنما ؤں نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ واپڈا کے لا کھوں محنت کش اپنی جا نوں پر کھیل کر بھی واپڈا کی نجکاری نہیں ہو نے دیں گے اور اگر حکو مت نے ایسی کو ئی کو شش کی تو ملک کے لا کھوں مزدور اس کے خلاف سڑکوں پر ہو نگے اور ملک بھر کی بجلی بند کردیں گے۔

(جاری ہے)

وہ واپڈا کے ملازم ہیں، کسی کے ذا تی ملازم نہیں بن سکتے ۔واپڈا کی نجکا ری کسی صو رت قبول نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ محنت کشوں کے منہ سے ان کا نوالہ چھیننے کی کو شش ہے جو ہم ہو نے نہیں دیں گے اور بجلی کمپنیوں میں کسی پرائیوٹ سی او کو نہیں ہونے دیں گے اور اگر کو ئی آیا تو اس کے لیے دفا تر کے در وازے بند کر دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں