ٹنڈوالہیار میں تیز رفتار کار نے 5سالہ راگیر بچے کی جان لے لی

بدھ 7 جنوری 2015 23:26

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 جنوری 2015ء) ٹنڈوالہیار میں تیز رفتار کار نے 5سالہ راگیر بچے کی جان لے لی ۔تفصیلات کے مطابق سلطان آباد تھانے کی حدود میں واقع گوٹھ کاکے پوٹہ مین اسٹاپ پر سڑک عبور کرنے والے 5سالہ بچہ حمید کیریو ولد خان محمد کیر یو کو میرپور خاص سے آنے والی تیز رفتار کار نے زور دار ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

جیسے فوری طور پر سول اسپتال ٹنڈوالہیار لایا جارہا تھا ۔جہاں پر 5سالہ کمسن بچہ زخموں کے تاب نمہ لاتے ہوئے راستے ہی میں اپنے والدین کی گود میں زندگی کی جنگ ہار گیا جسے بعدازاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ کار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں