ٹنڈوالہیار میں ٹریفک حادثہ، ٹرالی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار ہلاک

پیر 19 جنوری 2015 23:18

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2015ء) ٹنڈوالہ یار کے چمبڑ روڑ پر قائم کمبوہ مارکیٹ کے سامنے تیز رفتار ٹریکیٹر ٹرالی نے سامنے سے آنے والی موٹرسائیکل کوٹکر ماردی جسکے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار مینگو عرف بابو میگھواڑ ٹریکٹر ٹرالی کے ٹائیروں تلے کچل کر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ ٹریکٹر ڈرائیور موقع کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا مزکورہ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس ٹریکٹر ٹرالی کواپنی تحویل میں لے کر حادثے کی ابتدائی رپورٹ درج کرلی جبکہ ڈراوئیور کی عدم گرفتاری کے خلاف مشتعل افراد نے حیدر آباد رور پر قائم سول اسپتال کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جسکے باعث مین شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطار لگئی بعدازاں پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔

۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں