امام اہلسنت کانفرنس 30جنوری کوخیرپورمیں ہوگئی ، تیاریاں زور وشور سے جاری
خیرپور میں توہین رسالت ﷺ ، توہین صحابہ اور قرآن کریم کی بے حرمتی معمول بن گئی ہے،سکندر شاہ
اتوار 25 جنوری 2015 17:39
ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 25جنوری 2015ء) امام اہلسنت کانفرنس کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں سندھ بھر سے قافلے 30جنوری کو صبح جامعہ حیدریہ پہنچیں گے حکومت سیکورٹی کے سخت انتظامات کرے ان خیالات کا اظہار متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے مرکز اہلسنت میں کارکنان سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزیدکہا کہ خیرپور میں توہین رسالت ﷺ ، توہین صحابہ اور قرآن کریم کی بے حرمتی معمول بن گیا ہے سندھ حکومت نوٹس لے ورنہ نفرت کی یہ آگ پورے سندھ کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی کسی پر الزام عائد نہیں کر رہے لیکن اس کے پیچھے جو بھی ہو اسے نشان عبرت بنا دیا جائے پاکستان نفرت کا متحمل نہیں ہو سکتا نہ ملک میں ایسے حالات ہیں کہ فرقہ واریت سے نظریں چرائی جائیں اس لئے حکومت فی الفور گستاخ طبقے کو قانون کی گرفت میں لائے انہوں نے کہا کہ اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی کی ہدایت پر بھارتی فوج کی درندگی کے خلاف کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 5فروری بروز جمعرات کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیرقومی جوش و جذبے سے منائیں گے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف احتجاجی ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے کشمیر پر عالمی طاقتیں خاموش تماشائی نہ بنیں بلکہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق مسلہ کشمیر کو پر امن طور پر حل کیا جائے اس موقع پر مولاناعمران فتح ، مولانا اصغر تھیبو، مفتی کریم اللہ انقلابی ، مولانا صدیق بوذدار ، مولانا عمیر انور ،حافظ دھنی بخش لغاری ، محمد اسحاق منگریو ودیگر رہنما بھی موجود تھے
متعلقہ عنوان :
ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹنڈوالہ یار میں خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی،7بچے وباء کی لپیٹ میں آگئے
ٹنڈوالہٰیار میں استاد دولہا بارات چھوڑ کراسکول پہنچ گیا
سندھ کا استاد بارات چھوڑ کر امتحان لینے اسکول پہنچ گیا، ویڈیو وائرل
سندھ: استاد بارات لے جانے سے قبل بچوں کا امتحان لینے اسکول پہنچ گیا
ٹنڈوالہ یار پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی، 130 لیٹر شراب برآمد
گوٹھ غلام حسین لوند کے رہائشی با اثر افراد کی زیادتیوں کیخلاف پریس کلب پہنچ گئے
جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا ،یس ایس پی ٹنڈوالہ یار
سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی گندم کی کٹائی کا سلسلہ جاری
ٹنڈوالہ یار،مچھر مار اسپرے نا ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ
میرے بیٹے کو فوری بازیاب کرایا جائے ، منصور کالونی کے رہائشی کی فریاد
بے گناہ لوگوں پر پولیس ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ، دلدار سولنگی
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مہنگائی بھی عروج پر، فروٹ کی نرخ آسمان پر پہنچ گئے
ٹنڈو الہ یار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار