ٹنڈوالہ یار ،مختلف علاقوں میں آدھے گھنٹے کے دوران 4 ڈکیتی کی وار داتیں

پیر 26 جنوری 2015 16:58

ٹنڈوالہ یار ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) ٹنڈوالہ یار شہرکے مختلف علاقوں میں آدھے گھنٹے کے دوران چار ڈکیتی وار داتیں ہوئی پولیس ڈاکووں کے ہاتھوں بے بس ہوگئی تاجر و عوام نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سراپااحتجاج رہے تفصلات کے مطابق گزشتہ روزنامعلوم مسلع افراد نے مارکیٹ چوک پر قائم امتیاز میمن کی دوکان ، نصر پور روڈ پرقائم شریش داس کی دوکان ، میر پور خاص روڈ پرانور شاہ کی دوکان جبکہ چمبڑ روڈ پر ایک تاجر کی دوکان میں تین سے چار نامعلوم مسلع افراد نے اسلح کے زور پر مزکورہ دوکانوں کے ملازمیں اور مالکان کو اسلح کے زور پر یرغمال بناکر تشدد کانشانہ بناتے ہوئے لاکھوں روپے نقد ودیگر قیمتی سامان کی لوٹ مار کر کے باآسانی فرار ہوگئے زرائع سے معلوم ہواہے کہ شہر میں ہونے والی مزکورہ ڈکیتی کی وارداتوں کی اطلاع پولیس کو بروقت مل جانے کے باوجود پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کے لیے کوئی کاروائی نہیں کی جبکہ کہ صرف آدے گھنٹے میں مزکورہ ہونے والی چار ڈکیتی کی وارداتوں پر شہریوں ، تاجروں ، سیاسی ، سماجی تنظیموں کے رہنماوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے سراپااحتجاج رہے علاوہ ازیں ٹنڈوالہ یار شہر میں آدھے گھنٹے میں ڈکیتی کی چار وارداتوں اور گزشتہ ایک ماں سے مسلسل چوری ، ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وار داتوں پر انجمن تاجران ٹنڈوالہ یار کی اپیل پر ٹنڈوالہ یار کی چھوٹی ، بڑی مارکیٹیں مکمل طور پر بند کر دی گئی جبکہ سینکڑوں دوکانداروں نے انجمن تاجران کے صدر وقار حمید میمن کی قیادت میں لیاقت گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا احتجاجی دھرنے کے باعث حیدر آباد ، کراچی ، میر پور خاص ، ٹنڈوآدم ، دیگر اضلاع کو جانے والی چھوٹی ، بڑی ٹریفک ایک گھنٹے تک معطل ہوگئی جبکہ تاجروں کے احتجاجی دھرنے کی اطلاع پر ایس ایس پی جاوید بلوچ موقع پر پونچ گئے جنہوں نے تاجروں کو یقین دھانی کرائی کہ پویس 48گھنٹوں میں دکیتی کے ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان برآمد کرلے گی اس یقین دھانی پر دھرنے میں موجود تمام تاجر پرامن طور پر منتشر ہوگئے اور انہوں نے اپنی دوکانیں اور مارکیٹیں کھول لی جبکہ ٹنڈوالہ یار اور اس کے گرد ونواح کے علاقوں میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر کنٹرول کرانے اور ٹنڈوالہ یار میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے پی پی پی کے رکن سندھ اسمبلی رکن سید ضیاء عباس شاہ نے آج بروز پیر دن ۱۱ بجے ضلعی سیکرٹیریٹ میں ایک اجلاس طلب کیاہے جس میں پولیس کے ضلعی وتعلقہ افسران ،سمیت تاجر ، سول سوسائٹی ، صحافی ، دیگر ضلع کی اہم شخصیات شرکت کریں گی ،قبل ازیں رکن سندھ اسمبلی سید ضیاء عباس شاہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈوالہ یار میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو بہتر بنانا پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی زمہ داری ہے پولیس انتظامیہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کاروائی کرے اور شہریوں ، تاجروں کی جان ومال کے تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کریں

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں