ٹنڈوالہ یار، نورنبی کے آموں کے باغ سے 30سالہ شخض کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد

پیر 26 جنوری 2015 17:00

ٹنڈوالہ یار ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جنوری 2015ء ) ٹنڈوالہ یار کے انڑمحلے کے عقب میں واقع نورنبی کے آموں کے باغ سے 30سالہ شخض کی گلے میں پھندا لگی لاش پولیس نے ایک اطلاع پر برآمد کی ہے پولیس نے ملنے والی لاش کی شناخت محمد خان پٹھان کے نام سے کی ہے اور وہ بکیرہ شریف کارہائشی بتایا جاتاہے پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال ٹنڈوالہ یار روانہ کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں