تاجر برادری عدم تحفظ کا شکا ر ہے ،ٹنڈوالہیار شہر میں بڑھتی ہوئی بد امنی پر تشویش ہے، سکندرشاہ

منگل 27 جنوری 2015 16:03

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)ٹنڈوالہیار شہر میں بڑھتی ہوئی بد امنی پر تشویش ہے شہر کو لاوارث چھوڑ دیا گیا ہے انتظامیہ عوام کو تحفظ دے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کی جائے ہر قسم کے دباؤ میں انتظامیہ کا ساتھ دیں گے ان خیالات کا اظہار متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے تاجربرادری کے وفد سے مرکز اہلسنت میں بات چیت کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری عدم تحفظ کا شکا ر ہے تاجروں کو تحفظ نہ ملا تو سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے دن دیہاڑے لوٹ مار کرنے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے اہلسنت والجماعت لٹیروں اور چوروں کے خلاف ہر کاروائی کی حمایت کرے گی ہمارا جینا مرنا شہریوں کے ساتھ ہے اپنے شہر کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے انجمن تاجران اور تاجر اتحاد کے اختلافات سے فائدہ لٹیرے اٹھا رہے ہیں تاجر تنظیمیں متفقہ لائحہ عمل قوم کے سامنے پیش کریں تاجربرادری متحد ہوجائے تاجر برادری کو متحد کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں