پاکستان میں عملی طور پر طاقتور کے لئے علیحدہ جبکہ کمزور کے لئے علیحدہ قانون ہے ،سکندر شاہ

بدھ 11 فروری 2015 16:11

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11فروی 2015ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد عملی طور پر یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ پاکستان میں عملی طور پر دو قانون نافذ ہیں طاقتور کے لئے علیحدہ قانون ہے جبکہ کمزور کے لئے علیحدہ قانون ہے سانحہ بلدیہ ٹاؤن میں 258غریب زندہ جلا دئیے گئے لیکن کسی نے کہیں کوئی پھرتی نہیں دکھائی اگر مذہب کے نام پر ایک قتل بھی ہوجائے تو ملک بھر میں واویلا مچ جاتا ہے سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بے حسی کی انتہا کر دی 258افراد کے زندہ جلائے جانے والے افراد کو انصاف ملنا چاہیئے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مقدمے کو فوجی عدالت میں بھیجنے کے مطالبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں ہر بات پر مفتیان کرام سے فتویٰ مانگنے والے258افراد کے زندہ جلائے جانے پر مفتیان کرام سے رابطہ کیوں نہیں کر رہے پہلے کہا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا دہشت گردی کو مذہب سے نہ جوڑا جائے دہشت گردی دہشت گردی ہوتی ہے اسے ہر صورت ختم کرنا ہوگا مذہب کے نام پر ہونے والی دہشت گردی پر ہر شخص بات کرتا ہے کراچی میں 20کروڑ بھتے کے لئے انسانیت کی تذلیل ہوگئی لیکن سب خاموش تماشائی بنے ہیں جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد عملی اقدامات حکومت کو کرنے ہوں گے سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ملزمان کو کیفرکراد تک پہنچایا جائے 258افراد زندہ جلا دئیے گئے سول سوسائٹی اور نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار کہاں ہیں کل 13فروری کو سندھ بھر میں اہلسنت کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف یوم تحفظ اہلسنت منایا جائے گا حکومت اہلسنت علماء و کارکنان کے قاتلوں کو گرفتار کرے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں