ٹنڈو الہ یار، ایم کیوایم کے دفاتر سے غیر ملکی اسلحے کی برآمدگی کے ڈرامے پہلے بھی بری طرح ناکام ہو چکے ہیں،نوید قائم خانی
جمعرات 12 مارچ 2015 17:40
ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) ایم کیوایم کے مرکز 90پر غیر قانونی چھاپے کے دوران رینجرز اہلکاروں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شعبہ اطلاعات کے رکن سید وقاص علی شاہ کی غائبانہ نماز جنازہ متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زیر اہتمام قلعہ چوک کے مقام پر ادا کی گئی ۔ اس موقع پر زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی ، یونٹ ذمہ داران اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھے۔
غائبانہ نماز جنازہ کے بعد شہید وقاص علی شاہ سمیت تمام حق پرست شہداء کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی ۔ اس موقع پر زونل انچارج نوید قائم خانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے مرکز 90پر رینجرز کی جانب سے کی گئی چڑھائی آئین و قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے ۔(جاری ہے)
متحدہ قومی موومنٹ کو ختم کرنے کے لئے ماضی میں بھی اس قسم کے اقدامات کئے گئے لیکن عوام کے دلوں سے قائد تحریک الطاف حسین کی محبت کو ختم نہیں کیا جاسکا ۔
انہوں نے کہا کہ رینجرز نے اپنی کاروائی کے دوران جس طریقے سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا ہے ۔ اس سے ایسا گمان ہوتا ہے کہ 90اور اطراف کا علاقہ کسی دوسرے ملک سے تعلق رکھنے والا مفتوحہ علاقہ ہو۔ اور اس علاقے کو فتح کر کے رینجرز نے بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے دفاتر سے غیر ملکی اسلحے کی برآمدگی کے ڈرامے پہلے بھی بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ رینجرز کے تازہ ترین دعوے بھی ماضی کی طرح ناکامی سے دوچار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ رینجرز اہلکاروں کی بدحواسی کا یہ عالم ہے کہ انہوں نے اپنی کاروائی کے دوران قائد تحریک الطاف حسین کی بڑی بہن سائرہ اسلم باجی کے گھر کو بھی نہیں بخشا اور اس موقع پر جس کی قسم کی زبان کا استعمال کیا گیا وہ نہ صرف انتہائی قابل مذمت بلکہ عوام کے دلوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے منفی جذبات ابھارنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنی شرمناک کاروائی کے دوران رینجرز اہلکاروں نے جس دیدہ دلیری کے ساتھ سید وقاص علی شاہ نامی نوجوان طالبعلم کو اپنی گولی کا نشانہ بنایا اس عمل پر انہیں بہادری کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازے جانے کی ضرورت ہے۔ طالبان دہشت گردوں، گینگ وار کے مسلح جتھوں اور کالعدم تنظیموں کے قاتلوں کا سامنا کرتے وقت کپکپاتی ٹانگوں کے ساتھ مختلف کونوں میں چھپنے والے رینجرز اہلکاروں نے نظریاتی طور پر مسلح ایک نہتے نوجوان پر گولیاں برسا کرثابت کر دیا ہے کہ وہ کتنے بزدل ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی بزدلانہ کاروائیاں عوام کے دلوں سے ایم کیوایم کی محبت کو ختم کرنے کے بجائے اس تعلق کو مزید مستحکم کرنے کا سبب بنیں گی ۔اور ایم کیوایم کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑیگی ۔متعلقہ عنوان :
ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹنڈوالہ یار پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی، 130 لیٹر شراب برآمد
گوٹھ غلام حسین لوند کے رہائشی با اثر افراد کی زیادتیوں کیخلاف پریس کلب پہنچ گئے
جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا ،یس ایس پی ٹنڈوالہ یار
سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی گندم کی کٹائی کا سلسلہ جاری
ٹنڈوالہ یار،مچھر مار اسپرے نا ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ
میرے بیٹے کو فوری بازیاب کرایا جائے ، منصور کالونی کے رہائشی کی فریاد
بے گناہ لوگوں پر پولیس ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ، دلدار سولنگی
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مہنگائی بھی عروج پر، فروٹ کی نرخ آسمان پر پہنچ گئے
رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بھی بوتل سے باہر آگیا
چمبڑ پولیس نے ہمارے گوٹھ کے 25 بے گناہ لوگوں پر جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے،دلدار سولنگی
گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول دھیگانو بوزدار میں ماحولیاتی آ گاہی پروگرام کا انعقاد
صاف ستھرا ماحول ہی آ نے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے، نبیلہ عمر
ٹنڈو الہ یار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو