کپاس کی فصل سے بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے معیاری بیج اور متوازن کیمیائی کھاد کا استعمال ضروری ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زرعی توسیع لکھی بوزدار

جمعہ 17 اپریل 2015 20:36

ٹنڈوالہیار ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17اپریل۔2015ء ) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زرعی توسیع ضلع ٹنڈوالہیار لکھی بوزدار نے کہا ہے کہ کپاس کے فصل سے بھتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے معیاری بیج اور متوازن کیمیائی کھاد کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلطان آباد کے نزدیک مسن میں منعقدہ ایک سیمینار میں اپنے خطاب میں کیا۔ انہوں نے آبادگاروں پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ سفارش کردہ جنسوں کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں جس کیلئے خریداری کہ وقت سیڈ سرٹیفیکیشن ڈپارٹمینٹ کا تصدیق شدہ ٹیگ ضرور دیکھیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں جنسوں کی پیداوار کیلئے محکمہ زراعت کے ماہرین سے رابطہ قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ اکثر آبادگار کیمیائی کھاد مہنگی ہونے کی وجہ سے فاسفورس اور پوٹاشم والی کھاد پیداوار کے وقت استعمال نہیں کرتے جبکہ نائٹروجن والی کھاد زیادہ مقدار میں استعمال کرتے ہیں جس سے رس چوسنے والے کیڑوں کی افزائش کے امکانات ہوتے ہیں۔ سیمینار سے سبجیکٹ میٹر اسپیشلسٹ مبین احمد شیخ، خلیل احمد کشمیری اور محمد ھارون خانزادہ نے کپاس کی بہتر پیداوار کے متعلق اگاہی دی سیمینار میں مقامی آبادگاروں نانا جمن، شیر محمد لغاری اور دیگر نے منعقدہ سیمینار پر خوشی کا اظہار کیا۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں