ٹنڈوالہیار ، دہشت گردوں کے حملوں کی دھمکیوں کے خلاف یوم تحفظ حرمین شریفین منایاگیا

بھارتی خفیہ ادارے سے پاکستانی سیاسی جماعت کے تعلقات کے انکشافات تشویشناک ہیں،سکندرشاہ

جمعہ 1 مئی 2015 18:14

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم مئی۔2015ء)حرمین شریفین پر دہشت گردوں کے حملوں کی دھمکیوں کے خلاف ٹنڈوالہیار میں یوم تحفظ حرمین شریفین منایاگیا پاکستان میں استحکام کے لئے علماء نے خصوصی دعائیں کی جبکہ حوثی باغیوں کے خلاف قرارداد مذمت منظور کی گئیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکند رشاہ نے کہا ہے کہ حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے پوری قوم بیدار ہوچکی ہے امام کعبہ اور اہلسنت والجماعت کا مؤقف ایک ہے امام کعبہ سے دنیا بھر کے مسلمان عقیدت رکھتے ہیں امام کعبہ کے خلاف کوئی ہرزہ سرائی برداشت نہیں کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ایس، ایس ،پی ملیرراؤ انوار کی پریس کانفرنس میں انڈین خفیہ ادارے سے پاکستانی سیاسی جماعت کے تعلقات کے انکشافات تشویشناک ہیں کسی افسر کو معطل کرنے یا تبادلہ کرنے مسلہ حل نہیں ہوگا سندھ حکومت ان الزامات کی واضح تردید یا تائید کرے انڈین خفیہ ادارے را سے تعلقات کا الزام سنگین ہے اس کی شفاف انکوائری کرائی جائے کراچی میں قیام امن کے لئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں