ٹنڈوالہیار میں باراتیوں کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ، خاتون جاں بحق،11افراد زخمی
بدھ 13 مئی 2015 21:16
ٹنڈوالہیار ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 مئی۔2015ء )ٹنڈوالہیار میں باراتیوں کی بس تیز رفتاری کے سبب الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور11افراد زخمی ہوگئے ،خوشیوں کا گھر صفہ ماتم میں تبدیل، زخمیوں کو سول اسپتال ٹنڈوالہیار پہنچایا گیا ۔اسپتال میں ایمر جنسی نافذ سیاسی وسماجی اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کا اسپتال پہنچ کر مریضوں کی عیادت کی ۔
ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار کی جانب سے زخمیوں کی مالی مدد کی اور ڈی ایچ او کو بہتر علاج کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات تفصیلات کے مطابق خاصخیلی برادری سے تعلق رکھنے والے خاندان کے افراد بدین سے مسن بارات لیکر جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے سبب بھٹہ اسٹاپ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھیتوں میں جا گری ۔(جاری ہے)
جس کے نتیجے میں ایک خاتون ناہید بیگم خاصخیلی موقع پرہی جا ں بحق ہوگئی ۔
جبکہ زخمی ہونے والوں میں ممتازبیگم ،حاکم علی ،رانی ،غلام فاطمہ ،مصطفی شاہ ،حیدر علی ،فمہیدہ اور روباب سمیت 11افراد شدید زخمی ہوگئے ۔جنہیں ایدھی ایمبولینس اور دیگر رضا کار ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو سول اسپتال ٹنڈوالہیار لایا گیا ۔واقعے کی اطلاع کے بعد اسپتال میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ۔اور ایم پی اے رئیس امداد خان پتافی ،سینیٹر ڈاکٹر راحیلہ گل مگسی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار اور حیسکو چیئرمین محسن گل مگسی اسپتال پہنچ کر زخمی مریضوں کی عیادت کی ۔جبکہ ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار کی جانب سے زخمیوں کی مالی مدد بھی کی گئی جبکہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے زخمیوں نے کہا کہ ڈرائیور نشے کی حالت میں تھاا ور کئی بار منا کرنے کے باوجود بس کی اسپیڈ کم نہیں کی اور بھٹہ اسٹاپ کے موڑ پر گاڑی بے قابو ہوگئی اور کیلے کے کھیت میں الٹ گئی ۔جس کے نتیجے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا ۔اور ڈرائیور موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سیکشن بی ریاض سومرو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث ہوا جبکہ ڈرائیور کی تلاش اور مزید تفتیش جاری ہے ۔ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا ،یس ایس پی ٹنڈوالہ یار
سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی گندم کی کٹائی کا سلسلہ جاری
ٹنڈوالہ یار،مچھر مار اسپرے نا ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ
میرے بیٹے کو فوری بازیاب کرایا جائے ، منصور کالونی کے رہائشی کی فریاد
بے گناہ لوگوں پر پولیس ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ، دلدار سولنگی
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مہنگائی بھی عروج پر، فروٹ کی نرخ آسمان پر پہنچ گئے
رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بھی بوتل سے باہر آگیا
چمبڑ پولیس نے ہمارے گوٹھ کے 25 بے گناہ لوگوں پر جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے،دلدار سولنگی
گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول دھیگانو بوزدار میں ماحولیاتی آ گاہی پروگرام کا انعقاد
صاف ستھرا ماحول ہی آ نے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے، نبیلہ عمر
ٹنڈو الہیار،انتظامیہ حکومتی صفوں میں شامل زخیرہ اندوزوں /منافع خوروں کے سامنے بے بس ہوگئی
ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار روینیو ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین سے ناروا سلوک کررہے ہیں ،محمد خان جروار
ٹنڈو الہ یار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
-
کوئی پسند نہ پسند نہیں ، صحافیوں کوجلد برابری کی بنیاد پرپلاٹ مہیا کئے جائیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
نواز شریف نے کہاہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی،دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،راستے کھولیں‘مریم نوازشریف
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک کی ملاقات ، باہمی دلچسپی، دفاعی، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال