صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے بھائی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے ،میر شاہد علی

ہفتہ 16 مئی 2015 20:04

ٹنڈوالہیار ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 مئی۔2015ء ) صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے بھائی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے میر شاہد علی ٹالپور ۔اکبر ناگوری کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے اصغر شیخ۔بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے پھانسی پر لٹکایا جائے ۔سید رفیق شاہ ۔تفصیلات کے مطابق پی پی کلچر ل ونگ ضلع ٹنڈوالیہار کا ہنگامی تعزیتی اجلاس ضلعی صدرمیر شاہد علی ٹالپور کی صدارت میں منعقد ہوا ۔

جس میں بڑی تعداد میں عہدیداران وکارکنان نے شر کت کی ۔اجلاس میں صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے بھائی اکبر ناگوری کے بہمانہ قتل پر غم وغصے کا اظہار کیا گیا ۔اور لواحقین سے اظہار افسوس بھی کیا گیا ۔اس موقع پر میر شاہد علی ٹالپور نے کہا کہ صوبائی وزیر جاوید ناگوری کے بھائی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے میر شاہد علی ٹالپور ۔

(جاری ہے)

اکبر ناگوری کے قاتلوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے اصغر شیخ۔

بے گناہ انسانوں کو قتل کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے پھانسی پر لٹکایا جائے ۔سید رفیق شاہ مقررین نے مزید کہا کہ یہ پیپلز پارٹی کے خلاف ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے لیکن پی پی کے جانثار ان دہشت گردوں کے سامنے سر خم نہیں کریں گے ۔ہماری قائدین نے بھی ان دہشت گردوں کو مقابلہ کیا اور جیالے بھی مقابلہ کریں گے ۔مرحوم اکبر ناگوری کی ایثال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اس موقع پر سید اسماعیل شاہ ،رسول بخش دل ،سمیت دیگر عہدیداران وممبران بھی موجود تھے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں