دینی مدارس پاکستان کیلئے خطرہ نہیں پاکستان کو خطرہ انصاف کی عدم فراہمی سے ہے ، اورنگزیب فاروقی

پیر 1 جون 2015 16:25

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جون۔2015ء) جامعہ حیدریہ ٹنڈوالہیار میں خواتین کے جلسے اور تقریب قبول اسلام کی تقریب منعقد ہوئی جہاں 3خواتین اجو ، لکشمی دیوی ،کویتاتین مرد ہرجی ،رائے چند اور راجا نے اسلام قبول کیا جن کا اسلامی نام زینب ،زہرہ اور عائشہ رکھا گیا نو مسلموں کو کلمہ اہلسنت والجماعت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ اورنگزیب فاروقی نے پڑھایا تقریب میں ضلع بھر سے ہزاروں خواتین شریک ہوئیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ اسلام سلامتی کا پیغام دیتا ہے لوگ اپنی خوشی سے ایمان قبول کر رہے ہیں نو مسلموں کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کریں گے اسلام کی فطرت میں قدرت نے لچک رکھی ہے کوئی جتنا دبائے گا یہ اتنا ہی ابھرے گاانہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں مساجد میں خود کش حملے سے ہمارے مئوقف کی تائید ہوگئی ہے حرمین کے تحفظ کے لئے پاک فوج کو سعودی عرب بھیجا جائے دہشت گردی سے اسلام پسند طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے دہشت گرد اسلام کے قلعے میں شگاف ڈالنا چاہتے ہیں پاکستان بھی دشمن کے نشانے پر ہے انڈین ایجنسی را کے بعد اسرائیلی ایجنسی موساد بھی پاکستان میں سرگرم ہوگئی ہے اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب اپنی غلطیوں کو تسلیم کر لیں ہم مان لیں کہ انتہا پسندی کی ذمہ داری علماء اور دینی مدارس پر عائد نہیں ہوتی بلکہ اس کا ذمہ دار ہمارا موجودہ سڑا ہوا نظام ہے محروم طبقے کو بہت سے چالبازاپنے مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں ہمارے معاشرے کے تضادات سے عام آدمی میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے ملکی وسائل اور اختیارات چند ہزار خاندانوں تک محدود ہوچکے ہم نے اپنی تباہی کے اسباب خود پیدا کر لئے ہیں کوئی دینی مدرسہ اور اسلام پسند پاکستان کے لئے خطرہ نہیں پاکستان کو خطرہ انصاف کی عدم فراہمی سے ہے پاکستان کو خطرہ غربت سے ہے مجبور اور بے بس کو کوئی بھی اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر سکتا ہے خواتین میدان عمل میں آئیں خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیا اب ملک بھر میں انتخابات میں حصہ لیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں