ایم کیو ایم ٹنڈو الہ یار زون کے زیر اہتمام تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران کا اہم اجلاس

ایم کیوایم کیخلاف کی جانیوالی ظلم وزیادتی کیخلاف لگائے جانیوالے دھرنے میں عزم و حوصلے کیساتھ شریک ہونے کی یقین دہانی

منگل 30 جون 2015 19:57

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ ٹنڈو الہ یار زون کے زیر اہتمام تنظیمی شعبہ جات کے ذمہ داران کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے بذریعہ ٹیلیفون اہم خطاب کیا۔ اجلاس میں ایم کیوایم ٹنڈو الہ یار زون کے زونل انچارج نوید قائم خانی و اراکین زونل کمیٹی، یونٹس اور شعبہ جات کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے شرکاء نے قائد تحریک الطاف حسین کے خطاب کے دوران بھرپور جوش و خروش کے ساتھ نعرے لگائے ۔ اجلاس کے دوران قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی زیادتیوں کے خلاف ممکنہ دھرنے کے اعلان پر ذمہ داران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور تمام ذمہ داران نے یک زبان ہو کر ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی ظلم وزیادتی کے خلاف لگائے جانے والے دھرنے میں بھرپور عزم و حوصلے کے ساتھ شریک ہونے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر اجلاس میں شریک ذمہ داران کے لئے افطار کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں