پاکستان نیوی نے شارٹ سروس کمیشن کورس 2015-B میں شمولیت اختیارکرنے کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا

منگل 30 جون 2015 21:18

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جون۔2015ء) پاکستان نیوی کے بھرتی اور سلیکشن سینٹر نوابشاہ شہیدبینظیرآباد کے ایک اعلامیہ کے مطابق پاکستان نیوی میں شارٹ سروس کمیشن کورس 2015-B میں شمولیت اختیارکرنے کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کیا گیا ہے اور رجسٹریشن12 جولائی 2015 تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاکستان نیوی کی ویب سائٹ www.joinpaknavy.gov.pk پراور مزید معلومات کے لئے فون نمبر 0244.9370123 پر رابطہ قائم کریں ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں