قصور کے دل سوز کیس کوفوجی عدالت میں بھیجاجائے،کلیم اللہ خان قائم خانی

پیر 10 اگست 2015 16:25

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اگست۔2015ء)اہلسنت والجماعت ضلع ٹنڈوالہیار کے نائب صدر کلیم اللہ خان قائم خانی نے کہاہے کہ قصور میں ہونے والا واقعہ انسانیت کی تذلیل ہے جوڈیشل کمیشن اپنی جگہ لیکن انتظامیہ بھی اپنی ذمہ داری پوری کرے درندہ صفت ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں انہیں جلد از جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے قصور کے دل سوز کیس کوفوجی عدالت میں بھیجاجائے ایسے کیسز فوجی عدالت میں چلے تو فوجی عدالتوں کو عوامی حمایت حاصل ہوگی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف شوبازیوں میں مصروف ہیں جبکہ ان کی ناک کے نیچے ایسا گھناؤنا جرم ہوتا رہا اب بھی پنجاب حکومت صرف نمائشی اقدامات کر رہی ہے جس دن یہ کیس میڈیا کی نظروں سے اوجھل ہوگا بااثر ملزمان پھر دندناتے ہوئے گھومیں گے متاثرہ بچے پوری قوم کے بچے ہیں ان بچوں اور خاندان کی عزت نفس کا بھی خیال رکھا جائے انہوں نے پنجاب حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بے گناہ علامہ اورنگزیب فاروقی کو بھی فی الفور رہا کیا جائے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں