ٹنڈوالہیار، ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم ، خاتون جاں بحق، 2زخمی

منگل 25 اگست 2015 23:07

ٹنڈوالہیار ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء ) ٹرک اور موٹر سائیکل کے تصادم میں ایک خاتون جاں بحق 2زخمی تفصیلات کے مطابق پیارولونڈ روڈ پرجمالی موڑ کے مقام پر تیز رفتار موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ارباب عرف عربی خاتون جاں بحق ہوگئی ۔جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

اور معزانہ طور پر مذکورہ خاتون کی 2ماں کی بچی بال بال بچ گئی ۔مذکورہ زخمیوں کو سول اسپتال ٹنڈوالہیار لایا گیا جہاں پر لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے سبب پوسٹ مارٹم کی تاخیر ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی آرگنائزر ایڈووکیٹ علی پلھ کی قیادت میں سول اسپتال کے سامنے درجنوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر کو فوری طور پر معطل کیا جائے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں