(ن )لیگ کی واپسی کا سفر شروع ہوگیا ہے اب اس کا حشر مشرف سے مختلف نہیں ہوگا ،مولانا اصغرتھیبو

بدھ 26 اگست 2015 16:15

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء)ن لیگ کو مظلوموں کی بددعا لگ گئی ہے اب ن لیگ کا حشر مشرف سے مختلف نہیں ہوگا ن لیگ کی واپسی کا سفر شروع ہوگیا ہے ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت ضلع ٹنڈوالہیارکے سیکریٹری جنرل مولانا اصغرتھیبو، کلیم اللہ خان قائم خانی ، مولانا عمران فتح ، حاجی ذیشان قائم خانی اور حاجی شاہنواز عمرانی نے مرکز اہلسنت میں کارکنان کی فکری نشست سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے مظالم سے انسانیت تلملا اٹھی ہے اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے ن لیگ اہلسنت پر مظالم ڈھا رہی ہے ن لیگ کے خلاف عوامی نفرت میں اضافہ ہورہا ہے قبلہ درست نہ کیا تو عوام اہلسنت سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے انہوں نے مزید کہاکہ کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردی اور کرپشن کا گٹھ جوڑ توڑنے کے لئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا عزم قابل تحسین ہے کراچی میں اداروں کے سامنے سیاسی مسائل پیدا کئے جارہے ہیں قوم جنرل راحیل شریف اور پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے عالمی مارکیٹوں میں تیل کی قیمتیں کم ہوگئیں حکومت بھی پٹرول پر کم از کم 10روپے فی لیٹر کم کرے عوام کو ریلیف نہ دیا ن لیگ کسی صورت5سال پورے نہیں کرسکے گی۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں