توہین صحابہ روکنے کے لئے قانون سازی کی جائے تو یہ حکومت کا بڑا کارنامہ ہوگا، کلیم اللہ قائم خانی

ہفتہ 12 ستمبر 2015 14:20

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء)اہلسنت والجماعت ضلع ٹنڈوالہیار کے نائب صدر کلیم اللہ قائم خانی ، مولانا عبدالرحمٰن چاند ، محمد اسحاق منگریو ، مفتی کریم اللہ انقلابی ، حافظ دھنی بخش لغاری و دیگر نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی طرف سے صحابہ کرام اور مقدس شخصیات کی توہین روکنے کے عزم کو خوش آیند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں فرقہ واریت کی بنیاد توہین صحابہ پر مبنی غلیظ لٹریچر بنا ہے توہین صحابہ روکنے کے لئے قانون سازی کی جائے تو یہ وفاقی حکومت کا بڑا کارنامہ ہوگاہمیشہ قانون سازی کی بات کی دہشت گردی کے الزمات ہماری ساکھ خراب کرنے کے لئے دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے امن کے قیام کے لئے حکومت اورقومی سلامتی کے اداروں سے تعاون کریں گے عوام باشعور ہوچکے بلاجواز ہڑتالوں کا باب سندھ میں بند ہوچکا جس کی وجہ سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے کسی کے مخالف نہیں لیکن اصولوں پر کبھی کوئی سمجھوتا قبول نہیں نفرت کی نہیں محبت کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں