سندھ کی ترقی اور خو شحالی کیلئے کراچی آپریشن جاری رہنا چا ہئے ‘کراچی کی دہشت گردی میں متحدہ ملوث ہے ‘پی پی پی دہشت گردوں کیلئے شیلٹر کا کردار ادا کر رہی ہے ‘زمینوں کے قبضوں میں پیپلزپارٹی شامل ہے ‘‘وفاقی حکومت عوام دوست نہیں عوام دشمن حکومت ہے ‘پی پی پی کی آدھی قیادت ملک سے باہر آدھی قیادت گرفتاریوں کے خوف سے پریشان ہے
تحریک انصاف کے نائب صدر رہنما اسد عمر‘عارف علوی اور لال مالھی کا ٹنڈوالہیار میں ہاری مزدور کنو نشن سے خطاب
ہفتہ 12 ستمبر 2015 20:12
ٹنڈوالہ یار ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء ) تحریک انصاف کے نائب صدر رہنما اسد عمر‘عارف علوی اور لال مالھی نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی اور خو شحالی کیلئے کراچی آپریشن جاری رہنا چا ہئے ‘کراچی کی دہشت گردی میں متحدہ ملوث ہے ‘پی پی پی دہشت گردوں کیلئے شیلٹر کا کردار ادا کر رہی ہے ‘زمینوں کے قبضوں میں پیپلزپارٹی شامل ہے ‘وفاق کی حکومت عوام دوست نہیں بلکہ عوام دشمن حکومت ہے ‘پی پی پی کی آدھی قیادت ملک سے باہر ہے اور آدھی قیادت گرفتاریوں کے خوف سے پریشان ہے۔
وہ ہفتہ کو یہاں ٹنڈوالہیار میں ہاری مزدور کنو نشن سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن خاندانی سیاست کررہی ہیں زرداری اور نواز شریف نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں اور ملکی خزانے کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکہتے ہیں کہ وہ کرپشن کا خاتمہ کریں گے اسکے لئے سب سے پہلے انہیں اپنے والد آصف زرداری کے خلاف کاروائی کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کو با اختیار بنا کر اس ملک سے کرپشن،غربت،بیروزگاری،لوٹ مار کا خاتمہ چاہتی ہے عمران خان اس ملک کے واحد لیڈر ہیں جو امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے ہیں جبکہ ہمارے حکمران گونگوں کا کردار ادا کررہے ہیں ۔
جبکہ دونوں جماعتوں نے اپنے اپنے دور اقتدار میں اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں ۔متحدہ قومی موومنٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کا زوال شروع ہوچکا ہے ۔اور عوام کی تقدیر کی تبدیلی کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔عوام ایسے افراد کو منتخب نہ کریں جو عوام کے حقوق کے لئے ایوانوں میں بول نہ سکیں ۔تو وہ ملک وسندھ کے لئے کیا کردار ادا کریں گے ۔میز ایسے افراد قومی دولت کو لوٹنے کے لئے ایوانوں میں آتے ہیں اور کرپشن کے ذریعے غریب عوام کا خون چوستے ہیں ۔ جس دن عوام انکے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اس دن ان کا مستقبل ختم ہوجائے گا ۔اور کرپشن میں ملوث افراد لندن ودبئی فرار ہوکر عوام کو تنا چھوڑ جائیں گے ۔ اس موقع پر ضلعی آرگنائزر علی پلھ ،پیر تاج شاہ جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی عوام جاگ چکی ہے ۔کراچی میں ایم کیو ایم کی دہشت گردی اور اندرون سندھ پیپلز پارٹی کی وڈیرہ شاہی کا سورج غروب ہوچکا ہے اب صرف عوام کو ہمت کرکے گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دینا ھے اس ملک کے ہاری مزدور اور تاجر سب ان خاندانی سیاست کرنے والی جماعتوں سے تنگ ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور حصہ لیگی عوام اس الیکشن میں یہ ثابت کردیں گی کہ تبدیلی آنہیں رہی بلکہ تبدیلی آچکی ہے ۔کنونشن میں پیپلز پارٹی کے ایم این اے پیر نور محمد شاہ کے بھائی پیر تاج محمد شاہ جیلانی سمیت بڑی تعداد میں دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر علی نواز چوہان ،جاوید کالروودیگر بھی موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹنڈوالہٰیار میں استاد دولہا بارات چھوڑ کراسکول پہنچ گیا
سندھ کا استاد بارات چھوڑ کر امتحان لینے اسکول پہنچ گیا، ویڈیو وائرل
سندھ: استاد بارات لے جانے سے قبل بچوں کا امتحان لینے اسکول پہنچ گیا
ٹنڈوالہ یار پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی، 130 لیٹر شراب برآمد
گوٹھ غلام حسین لوند کے رہائشی با اثر افراد کی زیادتیوں کیخلاف پریس کلب پہنچ گئے
جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے گا ،یس ایس پی ٹنڈوالہ یار
سندھ کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی گندم کی کٹائی کا سلسلہ جاری
ٹنڈوالہ یار،مچھر مار اسپرے نا ہونے کی وجہ سے مچھروں کی افزائش میں اضافہ
میرے بیٹے کو فوری بازیاب کرایا جائے ، منصور کالونی کے رہائشی کی فریاد
بے گناہ لوگوں پر پولیس ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ، دلدار سولنگی
رمضان المبارک شروع ہوتے ہی مہنگائی بھی عروج پر، فروٹ کی نرخ آسمان پر پہنچ گئے
رمضان المبارک کا مہینہ شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بھی بوتل سے باہر آگیا
ٹنڈو الہ یار سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا