سول اسپتال ٹنڈوالہٰ یار مریضوں کے لئے بے سود،ادویات مل رہی ہیں نہ ہی بنیادی سہولیات، محمد ہاشم بلوچ

منگل 15 ستمبر 2015 22:22

ٹنڈوالہیار ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء ) محمد ہاشم بلوچ نے کہا کہ سول اسپتال ٹنڈوالہٰ یار مریضوں کے لئے بے سود ثابت ہورہی ہے ۔مریضوں کو نا ادویات مل رہی ہیں اور نہ ہی بنیادی سہولیات دستیاب ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے سندھ کے تمام سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو کھانے فراہم کرنے کے لئے بڑا فنڈ جاری کیا جاتا ہے لیکن ضلع ٹنڈوالہیار میں گذشتہ6ماہ سے مریضوں کو کھانا فراہم نہیں کیا جار ہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار منگل کوسندھ یونائیڈ پارٹی کے ضلعی صدر محمد ہاشم بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اسپتال ویران ہورہا ہے ۔اور پرائیوٹ اسپتال بھرے ہوئے ہیں۔مریض سرکاری اسپتال میں علاج معالجہ کی سہولت نہ ہونے کے باعث پرائیوٹ اسپتالوں میں علاج کرانے پر مجبو رہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کئی بار ڈی ایچ او اور ایم ایس کو اسپتال کے مسائل سے آگاہ کیا ۔

لیکن افسران کی جانب سے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں انہوں نے وزیر صحت ،ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار ،نومنتخب اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے مطالبہ کیا ہے کہ سول اسپتال ٹنڈوالہیار کو مریضوں کے لئے فعال بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔اور ادویات وکھانے کے لئے آنے والے فنڈ کی تحقیقات کی جائیں ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں