آصفہ بھٹو زرداری نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اپنی زندگی کا پہلا ووٹ کاسٹ کردیا

جمعرات 19 نومبر 2015 16:19

ٹنڈو الہٰ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اپنی زندگی کا پہلا ووٹ کاسٹ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی سب سے چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی زندگی کا پہلا ووٹ کاسٹ کردیا۔ انہوں نے اپنا پہلا ووٹ ٹنڈو الہ یار کے وارڈ نمبر 4 زرداری فارم میں کاسٹ کیا۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں