بختاور اور آصفہ بھٹو زرداری نے تعلقہ جھنڈو مری میں اپنی زندگی کی پہلا ووٹ کاسٹ کردیا

جمعرات 19 نومبر 2015 19:34

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادیوں بختاور بھٹو زرداری آصفہ بھٹو زرداری نے جمعرات کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے موقع پرتعلقہ جھنڈو مری میں اپنی زندگی کی پہلا ووٹ کاسٹ کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

بختار بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی پولنگ اسٹیشن آمد کے موقع پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے نعرے بازی کی اور پولنگ اسٹیشن جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صاحبزادیوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے ٹنڈوالہیار کے تعلقہ جھڈو مری زرداری فارم کے پولنگ اسٹیشن نمبر 6 میں اپنی زندگی کا پہلا ووٹ کاسٹ کیا ۔دونوں بہنوں کی پولنگ اسٹیشن آمد کے موقع پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد پولنگ اسٹیشن پر پہنچ گئی اور علاقہ جئے بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں