تاندلیانوالہ،کار اور موٹر سائیکل میں خوفناک تصادم،نوجوان جاں بحق

پیر 14 دسمبر 2015 12:30

تاندلیانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14دسمبر۔2015ء)کار اورموٹرسائیکل میں خوفناک تصادم سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق نواحی گاؤں 428گ ب لکڑوالا کا رہائشی تسیں سالہ یسین موٹر سائیکل پرسوار ہوکرمقامی شوگرملز میں جا رہا تھاجب تھا نہ باہلک اوکاڑا روڈپر آیااسی دوران عقب سے آنے والی تیزرفتارکارنے موٹرسائیکل کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں یسین موقع پر ہی دم توڑ گیا حادثے کامرتکب ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا نہ باہلک پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے سپرد کردیں۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں