ٹنڈوالہ یار میں ایک میونسپل کمیٹی اور چار یونین کونسلوں کے انتخابات30 دسمبر کو ہونگے، نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 17 دسمبر 2015 17:21

ٹنڈوالہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 دسمبر۔2015ء) ضلع ٹنڈوالہ یار میں ایک میونسپل کمیٹی اور چار یونین کونسلوں کے انتخابات30 دسمبر کو ہونگے نوٹیفکیشن جاری الیکشن کے بعد ویران ہو نے وانے والے سیاسی جماعتوں کے دفاتر دوبارہ آباد نئے امیدواروں کی بڑی تعداد بھی میدان میں اترنے کیلئے تیارتفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ٹنڈوالہ یار میں ملتوی ہونے والے ایک میونسپل کمیٹی اور چار یونین کونسلوں پر تیس دسمبر کو الیکشن کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ضلعی الیکشن کمشنر کی جانب سے جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع میں تیس دسمبر کو ہونے والے الیکشن میں امیدواروں کے فارم دوبارہ بھرائے جائیں گے الیکشن کیلئے فارم چودہ دسمبر کو جاری کئے گئے ہیں جو آج پندرہ دسمبر تک جمع ہونگے سولہ دسمبر کو انکی جانچ پڑتال کا عمل ہوگا جبکہ سترہ دسمبر تک اپیل داخل کرائی جاسکیں گی اور اٹھارہ دسمبر کو ان پر الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ سنایا جائے گا انیس دسمبر تک امیدوار کسی دوسرے امیدوار کے حق میں دست بردار ہوسکیں گے جسکے بعد بیس دسمبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی اسکے ساتھ ہی امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کردئے جائیں گے جنکے تحت امیدوار تیس دسمبر کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینگے الیکشن کمیشن کی جانب سے تیس دسمبر کو الیکشن کرانیکے نوٹیفکیشن کے بعد ٹنڈوالہ یار میں دوبارہ انتخابی گہما گہمی شروع ہوگئی ہے جن لوگوں نے پہلے فارم جمع کرائے تھے وہ اس فیصلے سے انتہائی ناخوش دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ انہیں بھی دوبارہ نئے سرے سے فارم بھرانا پڑ رہے ہیں جبکہ پہلے مرحلے میں فارم جمع نہ کراسکنے والے امیدوار بہت خوش ہیں کہ انہیں اب موقع مل گیا اسکے علاوہ ویران ہونے والے سیاسی جماعتوں کے دفاتر بھی دوبارہ آبادہوگئے ہیں جہاں چائے اور کھانوں سے ٓانے والوں کی تواضع کی جارہی ہے تیس دسمبر کو کامیابی کیلئے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جوڑ توڑ بھی جاری ہے پہلے مرحلے میں متحدہ سمیت دیگر جماعتوں نے جن نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے نہیں کئے تھے اس مرتبہ ان سیٹوں پر بھی فارم بھرائے جارہے ہیں اور میونسپل کمیٹی کی چئیرمین شپ پر سب کی نظریں لگی ہوئی ہیں پی پی پی اور ایم کیو ایم کی مرکزی قیادت نے یقینی جیت کیلئے مرکزی رہنماؤں کو ٹنڈوالہ یار میں اتاردیا ہے تمام جماعتیں الیکشن کی بھر پور تیاریاں کر رہی ہیں میونسپل کمیٹی کے تئیس وارڈ اور چار یونین کونسلوں پر انتخابات ہونگے اگر عدالت کی جانب سے متحدہ کی درخواست پر کوئی نیا فیصلہ نہیں آیا تیس دسمبر کو ہونے والے الیکشن میں ایم کیو ایم ،پی پی پی ،پی ٹی آئی ،مسلم لیگ ن ،راہ حق پارٹی،ایس ٹی پی ،سمیت دیگر جماعتوں کے امیدوار حصہ لے رہے ہیں کراچی میں ایم کیو ایم کی شاندار کامیابی کے بعد ایم کیو ایم کی مرکزی قیادت نے ٹنڈوالہ یا ر کی چئیرمین شپ کے حصول کیلئے ایس ٹی سی کے رکن نبیل خان سمیت دیگر ممبران کو ٹاسک دیا ہے اور چند روز بعد رابطہ کمیٹی کے اراکین بھی یہاں پہنچیں گے جنکی موجودگی مقامی قیادت کا حوصلہ بڑھائے گی اور گروپ بندی کا شکار کارکنان کو ایل پیج پر لاکر الیکشن جیتنے کی کوشش کریگی جبکہ پی پی پی کی مقامی قیادت اپنے اختلافات ختم نہیں کرسکی ہے میونسپل کمیٹی میں اصل مقابلہ پی پی پی اور ایم کیو ایم کے درمیان ہوگا دوسری جانب ڈسٹرکٹ رٹرننگ آفیسر سید سجاد حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ تیس دسمبر کو ہونے والے الیکشن کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام انتظامات مکمل ہیں ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں