ٹنڈوالہیار،پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ انجینئرنگ شعبے میں کام کرنیوالے موٹر آپریٹر گزشتہ 8مہینوں سے تنخواؤں سے محروم

بدھ 23 دسمبر 2015 19:46

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 دسمبر۔2015ء)پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں انجینئرنگ شعبے میں کام کرنیوالے موٹر آپریٹر کو گزشتہ 8مہینوں سے تنخواہیں نہیں دی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسن میں پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ انجینئرنگ شعبے میں کام کرنیوالے ملازمین انور لغاری ،عبد الحلیم جروار، انور شاہ ،اللہ بچایو لغاری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا انہوں نے کہا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے ہمیں8 مہینوں سے تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے ہمارے گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے ۔

اور ہمارے بچے بھوکے پیاسے ہی سو جاتے ہیں ۔حکومت سندھ اور پبلک ہیلتھ کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ہماری تنخواہیں جاری کی جائیں تاکہ ہمارے بچوں کو گزر بسر ہوسکے۔اور مسن کے انچارج پبلک ہیلتھ کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں