ایم کیو ایم نے ہمیشہ عوام کے درمیان سے لوگوں کو منتخب کر کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا، عبدالحسیب خان

بلدیاتی الیکشن میں کراچی حیدرآباد میرپور خاص کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی چیئرمین تو اپنا آنا چاہیئے

اتوار 27 دسمبر 2015 18:30

ٹنڈو الہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 دسمبر۔2015ء) ایم کیو ایم نے ہمیشہ عوام کے درمیان سے لوگوں کو منتخب کر کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا۔ 30دسمبر کا سورج ایم کیو ایم کی جیت کا پیغام لائے گا ۔ایم کیو ایم اقتدار میں ہو یا باہر عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں رہتی ہے ۔بلدیاتی الیکشن میں کراچی حیدرآباد میرپور خاص کی طرح ٹنڈوالہ یار میں بھی چیئرمین تو اپنا آنا چاہیئے۔

ان خیالات کا اظہارایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب نے ٹنڈوسومرو روڈوارڈ نمبر 07اور غازی کالرو کالونیوارڈ نمبر 11 میں منعقدہ کارنرمیٹنگزسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی اقبال مقدم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماضی میں حق پرست نمائندوں نے بے مثال ترقیاتی کام کروائے جس کے باعث ٹنڈوالہ یار خوبصورت شہروں میں شمار ہونے لگا۔

(جاری ہے)

30 دسمبر کو عوام بلدیاتی انتخابات میں اپنے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتنگ پر مہر لگا کر حق پرست امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں ۔اس موقع پر اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی اراکین نبیل احمد خان ،شیراز مسعود، حق پرست رکن سندھ اسمبلی دلاور قریشی ایڈوکیٹ،قائم مقام زونل انچارج عبدالرحمان ایڈوکیٹ، حق پرست امیدواران نے بھی خطاب کیا کارنرمیٹنگ میں اراکین زونل کمیٹی سمت یونٹ انچارجز ،ارکین کمیٹی، کارکنان و عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

ٹنڈو الہ یار میں شائع ہونے والی مزید خبریں