موجودہ حکومت عوام کی بھلائی کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے، رکن سندھ اسمبلی عبدالکریم سومرو

ہفتہ 3 مئی 2008 22:14

ٹنڈو محمد خان (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03مئی2008 ) سندھ اسمبلی کے رکن عبدالکریم سومرو نے کہا ہے کہ موجودہ عوامی حکومت عوام کی بھلائی کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے اور دیہی علاقوں میں صحت، تعلیم، رود، بجلی اور گیس کی سہولتیں جلد فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈو محمد خان میں نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیولپمنٹ کے ڈسٹرکٹ جنرل منیجر ڈاکٹر نجیب الرحمن چاچڑ کی سربراہی میں ملنے والے وفد ڈشترکٹ لٹریسی آفیسر ممتاز علی لغاری، پروفیسر غلام مصطفی سومرو اور محمد صالح سومرو سے بات چیت کے دوران کیا۔

عبدالکریم سومرو نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مکتلف پیکج تیار کررہی ہے۔ اس موقع پر این سی ایچ ڈی کے جنرل منیجر ڈاکٹر نجیب الرحمن چاچڑ نے رکن سندھ اسمبلی عبدالکریم سومرو کو بتایا کہ ہمارے ادارے نے پورے ملک میں 87 ہزار سے زائد بیروزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کئے اور لوکل سطح پر تعلیم، صحت اور رضا کار کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں