مسافر کو سٹر ٹائی راڈ ٹوٹنے کے سبب الٹ گئی ۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلا ک اور سات زخمی

بدھ 14 جنوری 2009 19:20

ٹنڈو محمد خان (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین14جنوری2009 ) ٹنڈو محمد خان انصاری شوگر ملز کے قریب ایک مسافر کو سٹر ٹائی راڈ ٹوٹنے کے سبب الٹ گئی ۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلا ک اور سات مسافر شدید زخمی ہو ئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ضلع ٹنڈو محمد خان کی تحصیل ٹنڈو غلام حیدر تھانے کی حدود انصاری شوگر ملز کے قریب پیگریو سے حیدرآباد جانے والی مسافر کو سٹر TE 5834 تیز رفتاری کے باعث ٹائی راڈ ٹوٹ جانے کے سبب کلٹی ہوگی جس کے نیتجے میں ایک مسافر 35 سالہ محمد عمر موقع پر ہی فوت ہوگیا ۔ جبکہ سات مسافر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتالوں میں داخل کر ا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں