ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے، عوام کے وعدے پورے کرینگے، چیف جسٹس

اتوار 4 اپریل 2010 17:48

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔4اپریل۔2010ء) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہاہے کہ ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے ،اللہ اس ملک کو بہتر ہی رکھے گا۔ لوگوں کیساتھ کئے گئے وعدہ ضرورپورے کریں گے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نیاتویر کو اپنے دورہ کرا چی کے مو قعہ پر ٹنڈو محمد خان میں جیل کا دورہ کیا اور قیدیوں سے مسائل معلوم کئے، غیر تسلی بخش انتظامات اور قیدیوں کی حالت پر برہمی کا اظہار کیا، چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کا موقع دیا ہے،لوگوں کیساتھ کیا گیا وعدہ پورا ضرور کریں گے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے بھٹ شاہ میں شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر بھی حاضری دی، انہوں نے مزار پر چادر چڑھائی اوردعا کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کے بھٹ شاہ پہنچنے پر پیر حسین عرف نازن پیر نے ان کا استقبال کیا اور سندھی اجرک ، سندھی ٹوپی پہنائی اورشاہ کا رسالہ پیش کیا۔ اس سے پہلے چیف جسٹس نے حیدرآبادسرکٹ ہاوس میں وکلاء کے وفود سے ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہمیں قانون و انصاف کے تقاضے پورا کرنے کا جو موقع دیا ہے اسے ضرور پورا کریں گے،چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے م،اللہ اس ملک کو بہتر ہی رکھے گا۔

ملاقات کیلئے آنے والوں میں سانگھڑ ڈسٹرکٹ بار، حیدر آباد ڈسٹرکٹ بار اور سندھ ہائی کورٹ بار حیدر آباد کے وکلا اور جج شامل تھے۔چیف جسٹس نے حیدرآباد بار، جامشورو اور سانگھڑ بار کی دعوت بھی قبول کرلی۔ اس موقع پر جسٹس غلام ربانی ، جسٹس خلیل الرحمن رمدے ، جسٹس سرمد عثمان جلالی اور امیر مسلم ہانی چیف جسٹس کے ساتھ تھے۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں