ٹنڈو محمد خان،زمیندار کی نجی جیل سے 41 ہاری بازیاب

ہفتہ 13 جولائی 2013 22:20

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔13جولائی۔ 2013ء) ٹنڈو محمد خان پولیس نے زمیندار کی نجی جیل سے 41 ہاریوں کو بازیاب کروالیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے گاوں سلیمان لغاری میں زمیندار خان محمد لغاری کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر 41ہاریوں کو بازیاب کرالیا بازیاب ہونے والے ہاریوں میں 7مرد ، 13خواتین اور 21بچے شامل ہیں بازیاب ہونے والے ہاریوں نے بتایا کہ انہیں نہ کھاناملتا تھا نہ اجرت اور جبری مشقت لی جاتی تھی جبکہ مزدوری مانگنے پر بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں