تھر میں قحط سالی و ہلاکتوں کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے ، غلطی تسلیم کرکے فوری طورپر مستعفی ہوجائے، ایاز لطیف پلیجو ،لیاری سمیت ملک کے کسی بھی علاقے میں قیام امن کیلئے جانا پڑا تو میں اپنا فرض سمجھتے ہوئے وہاں جاؤنگا ، ملک کے کسی بھی علاقے میں دہشت گردی میں ملوث ملزمان کو گرفتار ہونا چاہیے، محبت سندھ ریلی سے خطاب
بدھ 19 مارچ 2014 22:40
ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2014ء) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ تھر میں قحط سالی و ہلاکتوں کی ذمیداری سندھ حکومت پر عائد ہوتی ہے ، سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے فوری طورپر مستعفی ہوجائے ، لیاری سمیت ملک کے کسی بھی علاقے میں قیام امن کیلئے جانا پڑا تو میں اپنا فرض سمجھتے ہوئے وہاں جاؤنگا ، کراچی سمیت ملک کے کسی بھی علاقے میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ملزمان کو گرفتار ہونا چاہیے ۔
قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو ۔(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق قومی عوامی تحریک کے زیر اہتمام ٹنڈومحمدخان میں قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو کی قیادت میں محبت سندھ ریلی نکالی گئی ریلی میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اس موقع پر قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تھر میں قحط سالی وہلاکتوں کی ذمیدار سندھ حکومت ہے ، تھر میں ہونے والی قحط سالی چند دنوں میں نہیں بلکہ کئی ماہ کی غفلت اور لاپرواہی کے سبب پیش آئی ، حکمرانوں نے سندھ کی قحط سالی پر توجہ نہیں دی اور اپنی پوری توجہ سندھ فیسٹول پر لگاتے ہوئے اربوں روپے خرچ کردیئے لیکن تھر کی عوام کو اناج ، پانی اور ادویات فراہم نہیں کی گئیں جس کے باعث سینکڑوں بچے اپنی جان گوا ہ بیٹھے لیکن سندھ حکومت آج بھی اپنی غلطی تسلیم کرنے کو تیار نہیں اور جھوٹے دعویٰ کررہی ہے سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے فوری طور پر مستفی ہوجائے کیوں کہ موجود حکومت اب اپنا حق حکمرانی کھو چکی ہے سندھ کی عوام موجودہ حکمرانو ں سے بیزار آچکے ہیں آئندہ انتخابات میں سندھ کی عوام کسی صورت پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دے گی انہوں نے کہاکہ لیاری میں قیام امن کی ذمیداری حکومت پر عائد ہوتی ہے لیکن ،لیاری میں امن کیلئے میری کوششیں رنگ لے آئیں اور دونوں فریقین قیام امن پر متفق ہوچکے ہیں امید ہے کہ آئندہ لیاری میں کسی قسم کا فساد نہیں ہوگا ، لیاری کی عوام خوش ہے اور واپس اپنے گھروں کو جارہی ہے ، ملک کے کسی بھی حصے میں قیام امن کیلئے اگر مجھے ذمیداری دی گئی تو میں اپنا فرض سمجھتے ہوئے ملک کے ہر کونے میں جانے کو تیار ہوں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کراچی سمیت ملک کے کسی بھی علاقے میں ہونے والی دہشت گردی کی کارائیوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار ہونا چاہیے ، چاہے ان کاتعلق کسی بھی فرقے ، کسی بھی قوم ، کسی بھی جماعت سے ہو قومی عوامی تحریک کے تحت نکالے جانے والی محبت سندھ ریلی میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ سندھ کی عوام اب قومی عوامی تحریک کو ہی اپنا مسیحا سمجھتی ہے اس موقع پر ڈاکٹر عزیز تالپر ، ڈاکٹر مشتاق شورو ، ہر چند لال ودیگر بھی موجود تھے ۔
ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ٹنڈو محمد خان،گاؤں خمیسو خان لغاری میں معمولی بات پر لغاری برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا،4افراد شدید ..
عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنرٹنڈومحمدخان
غزہ کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا ہے جو کہ امت مسلمہ کے لیے لمحہ یہ فکریہ ہے،پیر اسد اللہ سرہندی
ْٹنڈو محمد خان، اناج منڈی سے یاسر شیخ کے گھر کے باہر سے ملزمان موٹرسائیکل چوری کرکے فرار
ٹنڈومحمدخان ، خاتون ڈاکٹر نے ضلعی سرکاری ہیڈکوارٹر اسپتال کی ایم ایس کا چارج سنبھال لیا
ٹنڈو محمد خان: سینئر صحافی قاضی شمس کے بیٹے زین پر تشدد اور حملہ آوروں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی ..
ایم پی اے خرم کریم سومرو سات کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی پیور بلاک اسکیم کا افتتاح کردیا
ٹنڈو محمد خان، دو موٹر سائیکلوں کے درمیان آمنے سامنے زوردار تصادم ،2افراد زخمی
ٹنڈو محمد خان، پرھیاڑ برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا،16افراد زخمی
گاؤں عبدالرحیم کاتیار میں زرعی زمین کے تنازعے پر کاتیار برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ،ایک شخص زخمی
ٹنڈوالہ یار میں عید الفطر کی نماز کے موقع پر ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز سمیت پولیس کے جوانوں اپنی ڈیوٹی ..
شوکت کالونی کے رہائشیوں کا گھروں پر حملہ کر کے خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف احتجاج
ٹنڈو محمد خان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین