پیپلز لیبر بیورو سٹی ٹنڈومحمدخان کا اجلاس، ڈکیتی کی وارداتوں اور منشیات کی سر عام فروخت پر تشویش کا اظہار

بدھ 20 اگست 2014 16:12

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20اگست۔2014ء) پیپلز لیبر بیورو سٹی ٹنڈومحمدخان کا اجلاس ، شہر میں بڑتی ہوئی ، چوری ، ڈکیتی کی وارداتوں اور منشیات کی سر عام فروخت پر تشویش کا اظہار انتظامیہ فوری طور پر اپنا کردار اد ا کرتے ہوئے امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرے اجلاس میں فیصلہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز لیبربیوروسٹی ٹنڈومحمدخان کا ایک اجلاس سٹی کے صدر اختر علی ہالیپوٹو ، امتیاز علی پنہور ، پنہوں غازی بروہی کی زیر صدارت منعقد ہوا ، اجلاس میں پیپلز لیبر بیورو کے ضلعی صدر عبدالحکیم دستی نے خصوصی شرکت کی ، اجلاس میں کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، اجلاس میں ٹنڈومحمدخان شہر اور دیہی علاقوں میں چوری وڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور منشیات کی سرعام فروخت پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان نسیم آرا پنھور سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ شہر ٹنڈومحمدخان اور دیہی علاقوں میں امن وامان کی خراب صورتحال کا فوری طو رپر نوٹس لیتے ہوئے ، اپنا کردار اداکریں اور جرائم کی وارداتوں کو کنٹرول کریں ، اگر انتظامیہ کی جانب سے چوری ڈکیتی کی وارداتوں سمیت منشیات کی سرعام فروخت پر کنٹرول نہ کیا گیا تو پیپلز لیبر بیورو احتجاج کرنے پر مجبو رہونگی ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں