ٹنڈومحمد خان،پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی الطاف حسین کے بیان کے خلاف دوسرے روز بھی علامتی بھوک ہڑتال جاری

منگل 30 ستمبر 2014 16:22

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) پیپلز پا رٹی شہید بھٹو گروپ کے کا رکنا ن کی سند ھ کو تقسیم کئے جا نے والے الطاف حسین کے بیا ن کے خلا ف دوسرے روز بھی میونسپل آفس کے سا منے علامتی بھوک ہڑتال و سخت نعر ے بازی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق متحدہ کے قائد الطاف حسین کی جا نب سے سند ھ کو تقسیم کئے جا نے کے خلا ف پیپلز پا رٹی شہید بھٹو گروپ ضلع ٹنڈو محمد خا ن کے کا رکنا ن نے ضلعی رہنما وں پیر غلا م نبی جا ن سرہندی ، پیر بابو جا ن سرہندی ، ظہیر بھٹی ، ریا ست مقبول و دیگر کی قیا دت میں دوسرے روز بھی میونسپل آفیس کے سا منے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی اور الطاف حسین کے خلا ف سخت نعر ے با زی کی اس موقع پر رہنماؤں نے کہاکہ سندھ دھر تی ہما ری ما ں ہے جس کی تقسیم کسی صو رت پر داشت نہیں کر سکتے لند ن میں بیٹھ کر سندھ میں فسادات کر وانے کی سازش کی جا رہی ہے الطاف حسین اپنا بیا ن واپس لیں ورنہ اگر سندھ میں فسادات ہو ئے تو اس کی تما م تر امیداری متحدہ کے قائد پر عائد ہو گی انہو ں نے مزید کہا کہ سندھ کے نوجوان اپنی دھر تی کی حفاظت کر نا جا نتے ہیں پیپلز پا رٹی کی قیا دت نے ہمیشہ سند ھ کی عوام کو دھوکا دیا صرف مرسو مر سو کا نعرہ لگانے سے سندھ کی حفاظت نہیں کی جا سکتی پیپلز پا رٹی فوری طور پر اپنا اتحاد متحدہ سے ختم کر نے کا اعلا ن کر ئے ۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں