8سالہ بچی عائشہ مغل کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت کا حکم

ہفتہ 18 اکتوبر 2014 18:37

8سالہ بچی عائشہ مغل کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت کا حکم

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18اکتوبر۔2014ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا حکم ،2سال قبل مشترکہ کالونی میں 8سالہ بچی عائشہ مغل کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو سزائے موت کا حکم ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹنڈومحمدخان خادم حسین تنیو نے زیادتی و قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم آصف آرائیں کو سزائے موت 10سال سزا اور ایک لاکھ جرمانے کا حکم سنا دیا ، یاد رہے کہ ملزم آصف آرائیں نے 2سال قبل ٹنڈومحمدخان کے علاقے مشترکہ کالونی میں 8سالہ بچی عائشہ مغل کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا تھا ، ملزم کو پولیس نے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا اور دو سال بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا ہے ، عدالتی فیصلے پر قتل ہونے والی بچی عائشہ مغل کے والد نے اعتماد کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں