ڈپٹی کمشنر آصف میمن کی زیر صدارت اجلاس ، محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات بہتر بنانے کا فیصلہ

منگل 21 اکتوبر 2014 19:21

ٹنڈومحمدخان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر 2014ء) ڈپٹی کمشنر آصف میمن کی زیر صدارت اجلاس ، محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے صفائی ستھرائی ، اسٹریٹ لائٹ اور سیکیورٹی کے انتظامات بہتر بنائے جانے کا فیصلہ ، کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، امن خراب کرنے والوں کیساتھ سختی سے نپٹا جائیگا ۔ ڈپٹی کمشنر آصف میمن ، ایس ایس پی نسیم آرا پنھور کا اجلاس سے خطاب ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آصف میمن کی زیر صدارت ضلع کاؤنسل حال میں اجلاس منعقد ہوا ، جس میں ایس ایس پی نسیم آرا پنھور ، رینجرز کے میجر طارق ، اے ڈی سی ون اعجاز الحسن ، مختلف محکموں کے آفسران اور مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی ، اجلاس میں مختلف مذہبی تنظیموں کے رہنماؤں نے محرم الحرام کے دوران صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات ، اسٹریٹ لائٹ کی خراب صورتحال ، منشیات کی سرعام فروخت ، محرم الحرام کے دوران منی سینما گھروں میں فلموں کی سرعام نمائش اورکچھ مذہبی رہنماؤں کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر کئے جانے کی شکایات کی گئیں ، جس پر ڈپٹی کمشنر آصف میمن ، ایس ایس پی نسیم آرا پنھور نے یقین دلایا کہ محرم الحرام کے دوران ہر صورت امن وامان کو برقرار رکھا جائیگا ، کسی کو شہر کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی ، محرم الحرام کے دوران منی سینما گھروں پر فلموں کی نمائش سمیت منشیات کی فروخت پر پابندی کو یقینی بنایا جائیگا ، محرم الحرام کے جلوس کی گذر گاہوں پر صفائی ستھرائی اور اسٹریٹ لائٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائیگا ، اس سلسلے میں ایک مانیٹرنگ سینٹر قائم کیا جائیگا ، تاکہ محرم الحرام کے دوران ضلع ٹنڈومحمدخان کی صورتحال کو مانیٹرنگ کیا جاسکے ، ٹنڈومحمدخان ہمیشہ سے امن کا گہوارہ رہا ہے اور آئندہ محرم الحرام میں ٹنڈومحمدخان میں ماتمی جلوسوں کو بہتر سیکیورٹی فراہم کی جائیگی ، تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ، اجلاس میں سی ایم او شکیل میمن ، مختیار کار ممتاز تالپور ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرکریم بخش بڑدی سمیت مختلف محکموں کے آفسران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں